कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حارث سُرتنے کو باوقار ’’ونوبا ایپ ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا

بلڈانہ: 5؍نومبر(راست) طلبہ میں مقبول، جدت پسند اور تعلیمی میدان میں نت نئے تجربات و سرگرمیاں انجام دینے والے ضلع پریشد اردو اعلیٰ ابتدائی اسکول باونبیر، پنچایت سمیتی سنگرام پور کے معاون استاد جناب حارث سُرتنے کو ضلعی سطح کے باوقار ’’ونوبا ایپ ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ضلع پریشد بلڈانہ اور اوپن لنکس فاؤنڈیشن کے مشترکہ اشتراک سے محکمۂ تعلیم کے لیے ’’آچاریہ ونوبا بھاوے ٹیچر اسسٹنٹ پروگرام‘‘ نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت تعلیمی میدان میں نمایاں اور مثالی کارکردگی انجام دینے والے اساتذہ کا انتخاب کرکے ان کی حوصلہ افزائی اور اعزاز افزائی کی جاتی ہے۔اس سلسلے میں مذکورہ ایوارڈ ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (CEO) ڈاکٹر بھال چندر چوہان (آئی اے ایس)، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر (جنرل ایڈمنسٹریشن) جناب آشیش پوار اور ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) جناب وکاس پاٹل کے دستِ مبارک سے عطا کیا گیا۔ اس موقع پر انہیں یادگاری نشان، توصیفی سند اور تعلیمی لوازمات پیش کرکے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔اس موقع پر ایجوکیشن آفیسر جناب وکاس پاٹل نے اپنے خطاب میں کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے اساتذہ ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کریں اور ’’ونوبا ایپ‘‘ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اساتذہ اس طرح کی تعلیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس تقریب میں اوپن لنکس فاؤنڈیشن کے نمائندگان جناب شیخ نذیر سر، جناب سورَو وارڈے سر، جناب موہن سورالکر سر کے علاوہ محکمۂ تعلیم کے افسران، ملازمین اور کثیر تعداد میں اساتذہ موجود تھے۔جناب حارث سُرتنے کی اس نمایاں کامیابی پر اسکول انتظامیہ کمیٹی، صدر مدرس، جملہ اساتذہ، والدین اور علاقے کے تعلیم دوست حضرات کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے