कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عملی نمونہ بننا وقت کی اہم ضرورت ہے:مفتی ذکر اللہ

ملت میں سیرت النبی (ﷺ) کوئز اور مضمون نویسی کے مقابلے میں ہزاروں روپے کے نقد انعامات تقسیم

_اکولہ:26؍اکتوبر(نامہ نگار) جشن سیرت النبی (ﷺ) کے موقع پر حاجی نگر اکوٹ فائل میں واقع ملت تعلیمی کیمپس میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ جشن سیرت پر مبنی کوئز اور مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت اجملیہ مسجد کے امام و خطیب مفتی ذکر اللہ صاحب نے کی ۔ ادارے کے سی ای او سرفراز نواز خان، اور ڈائریکٹر ایڈووکیٹ ربیع احمد خان، حاجی سید یونس، حاجی عبدالقادر ٹھیکیدار، سابق پولیس آفیسر سید متین، سابق مدرس اعجاز خان، عابد بھائی بلڈر، شیخ چاند، پرنسپل مبین الرحمان، ہیڈ مسز کوثر جہاں، عبدالسلام، مرزا انور بیگ،محمد افسر، اشتیاق حسین، نعمت علی، فاطمہ انجم شاہینہ تبسم عرفہ مشکات اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز دسویں جماعت کے طالب علم محمد مزمل کے تلاوتِ قرآن سے ھوا۔اس کے بعد پروگرام کے آرگنائزر سرفراز نواز خان نے اپنے تعارفی کلمات میں پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور ایوارڈ جیتنے والے طلبہ کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔
مفتی ذکر اللہ صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ (ص) کی سیرت کے مختلف پہلو ہیں جن کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ ان کی زندگی پوری انسانیت کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر پوری طرح عمل پیرا ھوں۔اس طرح کے مقابلوں سے بچوں میں اخلاقیات اور اقدار میں دلچسپی پیدا ہوتی ہے اور انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔
پروگرام کے اختتام پر، کامیاب طلباء کو ₹1,101 کا نقد انعام، دوسرا انعام ₹501، تیسرا انعام ₹301، اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ 10ویں جماعت کے طالب علم الفیض شیخ چاند نے 1,101 روپے کا پہلا نقد انعام جیتا۔ 8ویں جماعت کی طالبہ ہاجرہ صدیقہ نے ₹501 کا دوسرا انعام جیتا، اور 9ویں جماعت کی طالبہ عائشہ صدیقہ نے ₹301 کا تیسرا انعام جیتا۔ مڈل اسکول میں پانچویں جماعت کی طالبہ خیر النساء نے 1,100 روپے کا پہلا انعام جیتا، چھٹی جماعت کی طالبہ دانیہ پروین نے ₹501 کا دوسرا انعام جیتا، اور ساتویں جماعت کی طالبہ شفا خان نے ₹301 کا تیسرا انعام جیتا پروگرام کی نظامت معلم اشتیاق حسین نے اور شکریہ پرنسپل مبین الرحمان سر نے ادا کیا۔ کلاس ٹیچرز کی طرف سے کل 3806 روپے اور مختلف تعلیمی اشیاء بطور انعام دی گئیں۔ سید سہیل علی، سید مظہر، فیاض انعامدار، نعمان عابد، محمد عابد خان، تنویر احمد خان، واثق احمد خان، انیق ارشد، شیخ ندیم، رضوان خان، شمائلہ انجم، شکیلہ بیگم، شگفتہ پروین، کلپنا ساھو۔، وندنا لونکر، سید عتیق، محمد علی۔شیعبہ نور، عاصمہ پروین، نزہت کوثر، کوثر امتیاز خان، نیلوفر مہرین، افروزہ بانو، غلام صوفی خان، ایاز خان، آصف خان، عبدالغفار، قاضی اظہر، مصیب جواد نے بھرپور کوشش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے