कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مالیگاؤں میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا ناسک ڈویژن اساتذہ اجلاس و تقسیم اعزازات کامیاب

اسکولوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے: میئر نسرین شیخ، اساتذہ کے مسائل حل کرانے میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ پیش پیش ہے: ساجد نثار

مالیگاؤں :22؍اکتوبر(نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے زیر اہتمام ناسک ڈویژن اساتذہ اجلاس و تقسیم اعزازات معلمین کی تقریب 18 اکتوبر 2026ء بروز اتوار مالیگاؤں کے اردو گھر میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت تنظیم کے بانی و قومی جنرل سکریٹری ساجد نثار احمد نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ اجلاس کے اغراض و مقاصد مرزا رضوان احمد نے جبکہ تنظیم کی کارگزاری اور سرگرمیوں کی تفصیلات الطاف یونس نے پیش کیں۔ تقریب کی مہمان خصوصی مالیگاؤں کی میئر نسرین بانو شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور ان کی محنت و رہنمائی سے ہی معاشرے کی تعمیر و ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میئر کی حیثیت سے اردو اور مراٹھی میڈیم اسکولوں کی ترقی اور ان سے وابستہ مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔ انہوں نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ مستقیم ڈگنیٹی نے ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں مزید محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ تعلیمی خدمات انجام دینے کی تلقین کی۔ جمیل کرانتی نے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے مسائل پر روشنی ڈالی اور اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا یقین دلایا۔ صدارتی خطاب میں ساجد نثار احمد نے کہا کہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 اساتذہ، طلبہ اور اسکولوں سے وابستہ مسائل کے حل کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔ تنظیم شہر اور تعلقہ کی سطح سے لے کر ریاستی منترالیہ تک اردو اور مراٹھی میڈیم اسکولوں کی مؤثر نمائندگی کرتے ہوئے تعلیمی مسائل متعلقہ حکام کے سامنے پیش کرتی ہے اور ان کے حل کے لیے مسلسل کوششیں کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی، طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور اسکولوں کی ترقی تنظیم کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ساجد نثار احمد نے مزید کہا کہ اساتذہ کو غیر تدریسی کاموں کے بوجھ سے نجات دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بی ایل او ڈیوٹی، مردم شماری، ایس آئی آر اور ایس آئی ٹی جیسے کاموں کے باعث اساتذہ کی تدریسی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں، اس لیے تنظیم چاہتی ہے کہ اساتذہ کو غیر تدریسی ذمہ داریوں سے حتی الامکان آزاد رکھا جائے تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ طلبہ کی تعلیم و تربیت پر مرکوز کر سکیں۔ ساجد نثار نے کہا کہ تنظیم کا مقصد صرف اساتذہ کے مسائل حل کرانا نہیں بلکہ اردو، مراٹھی اور دیگر تمام زبانوں کے اسکولوں کی ترقی، تعلیمی معیار میں بہتری اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا بھی ہے۔انہوں نے اساتذہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، محنت اور اخلاص کے ساتھ ادا کریں اور کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے اساتذہ برادری کی ساکھ متاثر ہو۔ تقریب کے دوران مالیگاؤں سمیت ناسک ڈویژن کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو مثالی معلم کے اعزازات سے نوازا گیا۔ ایوارڈ تقسیم کرنے والوں میں میئر نسرین بانو شیخ، اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین اعجاز بیگ، حاجی خالد شیخ رشید، گٹ نیتا مستقیم ڈگنیٹی، جمیل کرانتی، خان انعام الرحمٰن، مالیگاؤں کے ناظیر تعلیم نذیر پٹیل، جلگاؤں کے ناظیر تعلیم شیخ علاؤالدین اور مشتاق احمد عبدالستار شامل تھے۔ ضلع ناسک اور مالیگاؤں سے مثالی معلم کے اعزازات حاصل کرنے والوں میں اشفاق لال خان، جے اے ٹی گرلز ہائی اسکول، مالیگاؤں؛ خالد جمال شاہد لطیف انصاری، جے اے ٹی جونیئر کالج آف ایجوکیشن، مالیگاؤں؛ شمیم کوثر عبدالجلیل، جے اے ٹی گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مالیگاؤں؛ انصاری رئیس احمد عبد الکریم، اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مالیگاؤں؛ اعجاز احمد محمد نذیر، اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مالیگاؤں؛ شکیل احمد محمد حنیف، اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں؛ انصاری اسامہ ابو احمد، اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مالیگاؤں؛ رضوانہ شکیل احمد، اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مالیگاؤں؛ بختیار آصف اقبال احمد، مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مالیگاؤں؛ ارشد علی اکبر، ماڈرن ہائی اسکول، مالیگاؤں؛ رحمانی جمیل احمد عبد الستار، ٹی ایم ہائی اسکول، مالیگاؤں؛ شیخ نعیم شیخ گلاب، سر سید وحید ہائی اسکول، مالیگاؤں؛ سوورن سنگھ بھارت سنگھ ٹھوکے، نو بھارت ودیالیہ، مالیگاؤں؛ ثمینہ ناہید محمد ابراہیم، ایم ایم سی اردو پرائمری اسکول نمبر 37، مالیگاؤں؛ فرزانہ پروین محمد ہارون، ایم ایم سی اردو پرائمری اسکول نمبر 35، مالیگاؤں؛ عائشہ محمد صابر، ایم ایم سی اردو پرائمری اسکول نمبر 51، مالیگاؤں؛ خلیل احمد محمد اکبر، ایم ایم سی اردو پرائمری اسکول نمبر 76، مالیگاؤں؛ تحسینہ محمد حنیف، ایم ایم سی اردو پرائمری اسکول نمبر 16، مالیگاؤں؛ نہال احمد شیخ وزیر، مولانا آزاد ماڈل پرائمری اسکول، مالیگاؤں؛ نجیم الشیر شیخ سلیم، سر سید احمد خان پرائمری اسکول، مالیگاؤں؛ خالدہ خانم غلام حیدر، ایم جے اردو پرائمری اسکول، مالیگاؤں؛ شیخ آصف اقبال بشیرالدین، شیخ امام اردو پرائمری اسکول، مالیگاؤں؛ فہمیدہ محمد مصطفیٰ اور جاوید اختر عبدالعزیز، ایس ڈبلیو ای ایس ہائی اسکول، مالیگاؤں؛ اعجاز احمد رفیق احمد، جامبھور ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مالیگاؤں؛ گھنشیام مرلی دھر اہیڑے، پرنسپل سدھا مادھمک ودیالیہ، مالیگاؤں؛ ارشد علی اکبر، ماڈرن ہائی اسکول، مالیگاؤں؛ اور نور محمد شیخ مجید، مدر آمنہ اردو پرائمری اسکول، مالیگاؤں شامل ہیں۔ ضلع جلگاؤں سے ضیاء النساء بی غلام دستگیر، اقراء ریزیڈنشیل پبلک ہائی اسکول؛ مشتاق علی محبت علی، اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، دھارنگاؤں؛ محسن خان عزیز خان، زیڈ پی اردو اسکول، پھلے نگر، پالدی، تعلقہ دھارنگاؤں؛ شیخ ناصر ایس کے کامرالدین، اینگلو اردو ہائی اسکول، نظام پور جیتانے، تعلقہ ساکری؛ اور ارشد خان حمید خان سکلگر، ڈاکٹر ذاکر حسین اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، یاول کو مثالی معلم کے اعزازات سے نوازا گیا۔ ضلع نندوربار سے قریشی مقصود احمد غلام مرتضیٰ، ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول، کرنجگاؤں؛ قاضی نوید سلیم، نیشنل گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، اکل کوا؛ رضوان سپادو منصوری اور پٹھان رضوان خان مختار خان، اینگلو اردو ہائی اسکول، اکل کوا؛ شیخ ناظم شیخ سلیم، نیشنل گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، نندوربار؛ صابر احمد انیس احمد شیخ، اردو ہائی اسکول، بادشاہ نگر، نندوربار؛ ڈاکٹر شیخ مظہرالدین زین العابدین، مولانا ابو الکلام آزاد ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، اکل کوا؛ شیخ اظہر شیخ سعید، ماڈل اردو ہائی اسکول، نندوربار؛ اور محمد اکرام مختارالدین قادری، اینگلو اردو ہائی اسکول، نندوربار کو اعزازات دیے گئے۔ ضلع دھولیہ سے شیخ مختار عبد الحمید، آر ایم پٹیل اردو ہائی اسکول، دھولیہ؛ شاہ شکیل احمد ایوب، نیشنل اردو ہائی اسکول، ساکری؛ ڈاکٹر عابد حسین اقبال احمد، حافظ فضل الرحمٰن اردو گرلز جونیئر کالج، دھولیہ؛ رئیس احمد محمد آصف، حاجی عبدالشکور اردو پرائمری اسکول، دھولیہ؛ محمد خالد نور محمد شیخ، ایم اے شیخ اردو پرائمری اسکول، دھولیہ؛ اور شیخ توفیق شیخ یونس، محمدیہ بوائز اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف سائنس، دھولیہ شامل ہیں۔ ضلع جلگاؤں اور دیگر مقامات سے نور خان الیاس خان، ضلع پریشد اردو بوائز اسکول نمبر 4، چوپڑا؛ شیخ مظہرالدین زین العابدین، زیڈ پی اردو گرلز اسکول، ایندول؛ محمد اقبال محمد تقی، ضلع پریشد اردو اسکول، اہوا نے؛ یاسمین بانو مرزا عبدالغنی، ضلع پریشد اردو کنیا اسکول نمبر 1، بھڈگاؤں؛ شیخ ذاکر بشیر، اقراء شاہین اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں؛ اور اسلم نواز خان، نیشنل اردو ہائی اسکول، ناسک کو مثالی معلم کے اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں تنظیم کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ اور اراکین کو ایکٹیو ممبر آف دی ایئر کے اعزازات بھی پیش کیے گئے۔ ان میں الطاف احمد محمد یونس، ریاستی نائب صدر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ؛ اشفاق احمد عبدالجبار، ایوارڈ پروگرام کمیٹی صدر؛ عقیل احمد محمد سلیم، الفلاح اردو پرائمری و ہائی اسکول، مالیگاؤں؛ قریشی عتیق احمد محمد حسن، مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج؛ فیض احمد محمد خلیل، شیخ عثمان ہائی اسکول، مالیگاؤں؛ ساجد عبدالحمید، رکن اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن شاخ؛ شہزاد لیاقت علی، ایکٹیو اسٹوڈنٹ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ، مالیگاؤں شاخ؛ محسن خان عزیز خان، ضلع پریشد اردو اسکول، پھلے نگر، پالدی، تعلقہ دھارنگاؤں، ضلع جلگاؤں؛ اور بشریٰ خانم محمد اقبال، ایکٹیو ممبر آف دی ایئر، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ مہیلا شاخ، ضلع ناسک شامل ہیں۔ پروگرام کمیٹی کے صدر اشفاق احمد عبدالجبار کے علاوہ مرزا رضوان احمد، قریشی سلیم (مولانا آزاد)، تنویر مختار (شیخ امام)، راشد اختر (ایل وی ایچ)، قریشی عتیق سر اور محمد فیض سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ اجلاس میں اساتذہ، تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معلمین نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد اساتذہ کی تعلیمی خدمات کا اعتراف، ان کی حوصلہ افزائی، تعلیمی اداروں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور اردو و مراٹھی میڈیم اسکولوں کی ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد کو مضبوط بنانا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے