कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر مدیحہ فاطمہ کو BAMS کی ڈگری تفویض

وردھا:21؍اکتوبر (راست) ساوانگی(دتا میگھے) کے ادارے اڈانی انسیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈیم یونیورسٹی(AIHER)کے 17ویں کانوکیشن کا پروگرام مورخہ 17/اکتوبر 2026بروز ہفتہ کو منعقد یونیورسٹی کے پروگرام میں ریاست مہاراشٹر کے چیف منسٹر دیویندر پھڑنویس کو ڈی لیٹ (D-LET)کی ڈگری سے سرفراز کیا گیا ۔یونیورسٹی کے اس کانوکیشن کی صدارت (AIHER) کی وائیس چانسلر ڈاکٹر پریتی اڈانی صاحبہ مہمان خصوصی کے طور پر چیف منسٹر مہاراشٹر پھڑنویس اور ڈاکٹر للت بھوشن واگھمارے ، ڈاکٹر ابھجیت شیٹھ ( چیرمین نیشنل میڈیکل کمیشن) کی موجودگی میں افتتاح عمل میں آیا ۔
اس کانوکیشن میں 123 Phdریسرچ کے PG اسٹوڈنٹ کو ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔مزید 2320 ڈاکٹرس کوڈگری سے نوازہ گیا ۔امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹ کو ہر شعبہ کے نمائندہ ڈاکٹرس کو 123گولڈ میڈل ،7کانسہ کے میڈل اور 13کو ایوارڈس سے نوازہ گیا ۔AIHERکے تحت چلنے والے دتا میگھے میڈیکل کالج اور مہاتما گاندھی ایورویدیک کالج و ریسرچ سنٹر کی ہو نہار اسٹوڈنٹ ڈاکٹر مدیحہ فاطمہ بنت ڈاکٹر محمد عبدالرافع کو ریسرچ کالج کے چانسلر جناب ڈاکٹر للت بھوش واگھمارے اور ڈین آف کالج جناب ڈاکٹر بھرت راکھی کے ہاتھوں والدین کی موجودگی میں سرٹیفکیٹ اور ڈگری دے کر سرفراز کیا گیا۔ڈاکٹر مدیحہ فاطمہ کا آیوروید (BAMS) کی ڈگری ملنے پر تمام رشتہ دار،دوست احباب ، کالج کے ساتھی اسٹاف نے مبارکبادی کے پیغامات بھیج کر ڈاکٹر مدیحہ فاطمہ کی پذیرائی کی اور گل پوشی و مٹھائی کھلاکر مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے