कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مالیگاؤں میں اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی تقریبِ اعزازات، جلگاؤں ضلع کے گیارہ اساتذہ سرفراز

اردو گھر میں منعقدہ تقریب میں اساتذہ کی طویل تعلیمی خدمات کا اعتراف، ٹرافی اور توصیفی اسناد پیش

مالیگاؤں :20؍اکتوبر(یاول ارشد خان) اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ،11138، ناسک ڈویژن کی جانب سے 18 اکتوبر 2026 کو مالیگاؤں کے اردو گھر میں ایک پروقار تقریبِ اعزازات منعقد کی گئی، جس میں جلگاؤں ضلع سے تعلق رکھنے والے گیارہ اساتذہ کو ان کی گراں قدر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ٹرافی، توصیفی اسناد اور اعزازات سے سرفراز کیا گیا۔ تقریب کا مقصد شعبۂ تعلیم میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی طویل مدتی تدریسی خدمات کا اعتراف کرنا تھا۔تقریب کی صدارت جناب ساجد نثار احمد صاحب، (بانی و سیکریٹری، اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ) نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی میں،تعلیمی اداروں کے ذمہ داران، سرکاری و انتظامی افسران اور دیگر معزز شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔
اعزاز سے سرفراز ہونے والی معزز شخصیات میں، جناب شیخ علاء الدین زین العابدین صاحب ایجوکیشن ایکسٹینشن آفیسر، ضلع پریشد، جلگاؤں, جناب غلام حیدر ابراہیم شاہ چھپربندصاحب کلسٹر ہیڈ (اردو)، نصیرآباد،جناب مشتاق عبدالستار صاحب ضلع پریشد اردو اسکول، اڈاوَد، تعلقہ چوپڑاشیخ ذاکر بشیر، سپروائزر، اقراء شاہین اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں، جنہیں 30 سالہ خدمات کا تجربہ حاصل ہے؛ مشتاق علی محبّت علی، معاون معلم، اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، دھرنگاؤں، جنہوں نے 16 سال تدریسی خدمات انجام دیں؛ اور ارشد خان حمید خان صیقلگر، معاون معلم ، ڈاکٹر ذاکر حسین اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، یاول، شامل ہیں، جن کا تدریسی تجربہ 17 سال پر محیط ہے۔اسی طرح ضیاء النساء بی غلام دستگیر، اقراء ریسیڈینشیل پبلک اردوہائی اسکول، 24 سالہ خدمات کے تجربے کے ساتھ؛ محمد اقبال محمد تقی، گریجویٹ ٹیچر، ضلع پریشد اردو اسکول، آوھانے، تعلقہ و ضلع جلگاؤں، جنہوں نے 30 سال خدمات انجام دیں؛ اور محسن خان عزیز خان، معاون معلم، ضلع پریشد اردو اسکول، پھولے نگر، پالدھی، کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔دیگر اعزاز یافتگان میں شیخ مظہرالدین زین العابدین، ضلع پریشد اردو گرلز اسکول ایرنڈول، جن کی خدمات کا عرصہ 32 سال ہےاور نورخان الیاس خان گریڈیڈ ہیڈ ماسٹر، ضلع پریشد اردو اسکول نمبر3 بوائزچوپڑا، شامل ہیں۔جن خدمات کا عرصہ 7 سال ہے۔اساتذہ کی خدمات کا اعتراف دراصل قوم کی علمی و فکری تعمیر میں ان کے کردار کو تسلیم کرنا ہے۔ اس نوعیت کی تقریبات نہ صرف اساتذہ کے حوصلے بلند کرتی ہیں بلکہ تعلیمی میدان میں مزیدلگن، احساسِ ذمہ داری اور خدمت کے جذبے کو بھی فروغ دیتی ہیں۔اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ، ناسک ڈویژن کی جانب سے منعقدہ یہ تقریب اساتذہ کی خدمات کے اعتراف اور تعلیمی شعبے میں حوصلہ افزائی کی روایت کو مستحکم کرنے کی جانب ایک قابلِ قدر قدم ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے