कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء سیمی انگلش اسکول، معصوم کالونی، پربھنی میں عظیم الشان والدین اجلاس کا کامیاب انعقاد

پربھنی :13؍اکتوبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اقراء سیمی انگلش اسکول، معصوم کالونی، پربھنی میں جماعت جونیئر کے جی تا ہفتم کے طلبہ کے والدین کے لیے اقراء ہال میں ایک عظیم الشان والدین اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں الحمدللہ ۳۰۰ سے زائد والدین نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ نظامت کے فرائض نشاط میڈم نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ مسکان میڈم نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پیش کیے، صبا میڈم نے اسکول کا تعارف پیش کیا، جبکہ سلمیٰ میڈم نے والدین کو اسکول کی مختلف سرگرمیوں، تعلیمی نظام اور قواعد و ضوابط سے واقف کرایا۔اسکول کی انچارج راحیلہ فردوس میڈم نے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں والدین کے تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اسکول اور والدین کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔اجلاس کے مہمانِ خصوصی معروف موٹیویشنل اسپیکر امیر خان سر نے اپنے پُراثر خطاب میں بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین کے اہم کردار کو واضح کیا۔ انہوں نے والدین کو تلقین کی کہ بچوں کو محبت سے گلے لگائیں، ان کے ساتھ شفقت کا برتاؤ کریں، مثبت اور حوصلہ افزا الفاظ استعمال کریں اور انہیں ناشتے کے بغیر اسکول نہ بھیجیں۔ انہوں نے محبت، توجہ اور حوصلہ افزائی کو بچوں کی شخصیت سازی کے لیے ضروری قرار دیا۔اس موقع پر اسکول کے سیکریٹری سید مجاہد علی سر اور عشرت میڈم کی باوقار موجودگی رہی۔ مہمانِ خصوصی کا استقبال سید مجاہد علی سر کے دستِ مبارک سے گل پوشی کے ذریعے کیا گیا۔والدین کی حوصلہ افزائی کے لیے بہترین والدین ایوارڈ پیش کیے گئے، جبکہ پنجم جماعت کے اسکالرشپ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو اسناد اور مومنٹو سے نوازا گیا۔ یہ اعزازات امیر خان سر اور سید مجاہد علی سر کے دستِ مبارک سے تقسیم کیے گئے۔پروگرام کے اختتام پر والدین نے اپنے تاثرات پیش کیے اور اسکول کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے تمام اساتذہ کی محنت و کاوشوں کی حوصلہ افزائی کی۔پروگرام کی کامیابی میں تمام اسٹاف کا بھرپور تعاون شامل رہا، جن میں ارمان سر، سلمیٰ میڈم، جویریہ میڈم، صبا میڈم، شائستہ میڈم، مہرین میڈم، بریرہ میڈم، مسکان میڈم، شرمین میڈم، نشاط میڈم، عرفہ میڈم اور مہوش میڈم شامل ہیں۔ تمام اسٹاف کی مشترکہ محنت، بہترین نظم و نسق اور باہمی تعاون سے اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔الحمدللہ! والدین کی بھرپور شرکت اور مثبت تاثرات نے اس اجلاس کو کامیاب اور یادگار بنا دیا۔ یہ پروگرام اسکول اور والدین کے درمیان مضبوط روابط اور طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے