कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر شبیہہ احمد صدیقی کے فرزند اور سینئرجرنلسٹ محمد تقی کے حقیقی بھتیجے

ڈاکٹر عبداللہ کو حکومتِ امریکہ کی ریسرچ اسکالرشپ منظور، برمنگھم روانہ

ناندیڑ : 9؍ اکتوبر (راست) : ناندیڑ کے علمی و تعلیمی خانوادہ کے ہونہار چشم و چراغ ڈاکٹر عبداللہ کو حکومت امریکہ (U.S.A) نے شعبہ طب (میڈیکل) میں ریسرچ کے لئے دو سالہ اسکالرشپ منظور کی ہے۔ وہ برمنگھم (امریکہ) میں ذیل کے موضوع پر ریسرچ کریں گے:
"Reducing Health-Disparities In Foregat Cancers Hu Using Modifiable Barriers Predict Risk For Inequitable Care”
ڈاکٹر عبداللہ صدیقی حکومت امریکہ کی یونیورسٹی آف الباما، برمنگھم (UAB) کے میڈیکل کالج Heersink school of Medicine (UAB) میں ریسرچ گائیڈ ڈاکٹر اینا بیلے فانسو کی رہنمائی میں تحقیقی کام انجام دیں گے۔ اُنہیںکالج کے شعبہ سرجری، سب ڈیویژن Surgical Oncology میں ریسرچ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عبداللہ کو حکومت امریکہ دو سال کے لئے ہر ماہ 3500 ڈالر بطور اسکالرشپ دے گی۔ اُنہیں ویزا موصول ہونے کے بعد وہ 8 ؍اکتوبر 2026ء کی صبح ممبئی ائیرپورٹ پر ائیر فرانس کی فلائیٹ سے روانہ ہونے کے بعد 9 ؍اکتوبر 2026 کو صبح برمنگھم (magic city) پہنچ چکے ہیں۔ ڈاکٹر عبداللہ ممبرا (تھانہ) کے معروف ڈاکٹر محمد شبیہہ احمد صدیقی ( Diabetologist)کے فرزند ہیں جن کا تعلیمی کیریئر انتہائی درخشاں رہا ہے۔ان کی والدہ ماجدہ ڈاکٹر حلیمہ (ماہر امراض جلد، Dermatologist) ہیں۔ اُن کی بہن ڈاکٹر عائشہ B.D.S، چھوٹا بھائی حمزہ MBBS کا طالب علم ہے۔ڈاکٹر عبداللہ ناندیڑ کے نامور تاجر مرحوم محمد شریف صاحب کے پوتے اور محمد تقی( مدیر اعلیٰ ورقِ تازہ ناندیڑ)، محمد نثار احمد ، محمد انصار احمد کے حقیقی بھتیجے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے