कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خاموش ایثار اور روشن چراغ (ایک پیغام)

از قلم۔نوشین جہاں محمد اسد اللہ

شہر کی پُرشور اور مصروفیات سے بھری مرکزی شاہراہ پر بڑی بڑی عمارتوں کے درمیان ایک پرانا برگد کا درخت تھا۔ اس درخت کے سائے تلےموظف استادِ محترم احسن صاحب اپنی چھوٹی سی لکڑی کی میز لگایا کرتے تھے۔ میز پر تاریخ، ادب اور حکمت کی نایاب کتابیں اور قلم سجے ہوتے۔ احسن صاحب کی عمر کا بڑا حصّہ علم کی نذر ہو چکا تھا، ان کے چہرے کی جھریاں اور آنکھوں کی چمک ان کی بصیرت کا پتہ دیتی تھیں۔
ہر شام، جب بازار کا شور کم ہونے لگتا، احسن صاحب اپنی اس مختصر سی دکان کو سمیٹتے اور شہر کی غریب بستی کی طرف نکل جاتے۔ وہاں انہوں نے اپنے کچے مکان کے صحن میں ایک چھوٹا سا مکتوب بنا رکھا تھا، جہاں علاقے کے غریب اور محنت کش بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی تھی۔ اپنی کم آمدنی کے باوجود انہوں نے دو استادوں کو وہاں مستقل پڑھانے کے لیے رکھا ہوا تھا اور ان کا ماہانہ وظیفہ خود ادا کرتے تھے۔
ایک شام، اس جگہ سے شہر کے ایک معروف اخبار کے نوجوان صحافی حامدوہاں سے گزرا۔ اس نے دیکھا کہ ایک شخص دن بھر پرانی کتابیں اور قلم بیچ کر جو چند روپیے کماتا ہے،خود کے لیے نہیں بلکہ غریب بچّوں کی تعلیم اور روشن مستقبل کے لیےنچھاور کر دیتا ہے۔
حامدسے رہا نہ گیا اس نے قریب جا کر احترام سے سلام کیا اور پوچھا: "استادِ محترم! آپ اس عمر میں دن بھر محنت کرتے ہیں اور جو تھوڑی سی آمدنی ہوتی ہے، وہ بھی ان غریب بچّوں کی تعلیم پر خرچ کر دیتے ہیں۔ نہ آپ کے پاس اپنے لیے کوئی آسائش ہے، نہ کوئی بچت… آخر آپ کو اس سب سے کیا حاصل ہوتا ہے؟”
احسن صاحب نے مسکرا کر ایک چھوٹے سے بچے کے سر پر ہاتھ پھیرا اور کہا "بیٹا اس دنیا میں کچھ لوگ چراغ کی طرح ہوتے ہیں وہ خود پگھلتے ہیں تاکہ دوسروں کوروشنی دیں سکیں، یہ بچے ہی میرے کل کا اثاثہ ہے۔جب یہ پڑھ لکھ کر بڑے بنےگے تو میرے نام کی ہی نہیں بلکلہ انسانیت کی شان بڑھایں گے۔ میری داستان تو بس اتنی ہے کہ میں نے اپنے حصہ کا چراغ روشن کردیا ۔”
صحافی وہاں سے بھاری من سے نکل گیااور دوسرے دن اخبار کے پہلے صفحے پر احسن صاحب کی تصویر کے ساتھ جلی حروفوں میں لکھا تھا۔
"شہر کا سب سے امیر انسان”
دراصل زندگی کو حسین اور بامقصد بنانے کے لیئے بڑی دولت یا عہدے کے ضرورت نہیں ہوتی بلکہ دوسروں کی زندگیوں میں اُجالے لانا اور اُمید کی شمع جلانا ہی انسان کی اصل کامیابی ہے جو بندے کو اللہ کےقریب لے جاتی ہے ۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے