कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسجد چشتی پہلوان میرٹھ میں اصلاحِ معاشرہ پروگرام، دینی تعلیم اور اتحادِ امت پر زور

میرٹھ: 29؍ستمبر:(راست) باغپت گیٹ، میرٹھ شہر کی معروف مسجد چشتی پہلوان میں گزشتہ شب بعدنمازِ عشاء جمعیۃ علماء حلقہ باغپت گیٹ کے زیرِ اہتمام اصلاحِ معاشرہ پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت قاری صبیح الدین صاحب نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض مسجد کے امام و خطیب مولانا محمد سالم نے انجام دیے۔پروگرام کا آغاز مکتب کے طالب علم محمد حامد کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مفتی محمد حفظ الرحمن رشیدی صاحب نے نعتِ رسولِ اکرم ﷺ پیش کی۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء شہر میرٹھ کے نائب صدر مفتی محمد فہیم صاحب نے قرآنِ کریم کی آیت «لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ» کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ اس آیت کا مفہوم تمام مذاہب اور عقائد کو حق و باطل کے اعتبار سے یکساں قرار دینا نہیں، بلکہ اپنے عقیدۂ توحید پر مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے دوسروں کے ساتھ مذہبی معاملات میں اصولی رواداری، حسنِ سلوک اور عدل و انصاف کا برتاؤ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام اپنے ماننے والوں کو دین پر کامل یقین اور استقامت کے ساتھ پُرامن معاشرت، حسنِ اخلاق اور دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کی تعلیم دیتا ہے۔ موجودہ دور میں معاشرتی برائیوں سے بچنے، اسلامی اخلاق و اقدار کو فروغ دینے اور نئی نسل کو دینی تعلیم سے جوڑنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔خطاب کے دوسرے حصے میں مفتی محمد فہیم نے حدیث «يَدُ اللهِ عَلَى الْجَمَاعَةِ» کی روشنی میں اجتماعی زندگی میں اتحاد و اتفاق اور نظم و تنظیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کی دینی، ملی، سماجی اور قومی خدمات کا مختصر تعارف پیش کیا۔ انہوں نے علماء و عوام پر زور دیا کہ باہمی تعاون اور اجتماعی نظم کے ساتھ اصلاحِ معاشرہ، دینی تعلیم کے فروغ اور عوامی خدمت کے کاموں کو آگے بڑھایا جائے۔آخر میں مفتی محمد فہیم نے دعا کرائی، جس کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔پروگرام میں مفتی محمد فہیم، مفتی محمد ارشد، جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء شہر میرٹھ، قاری صبیح الدین، سرپرست جمعیۃ علماء حلقہ باغپت گیٹ، قاری محمد کامل، مولانا محمد سالم، مولانا انوار الحق، حافظ مجیب الرحمٰن صاحب کمال پوری قاری محمد ممتاز صاحب سمیت محلے کے مقتدی حضرات اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے