कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محنت، دیانت اور علمی خدمات کا اعتراف؛ عبدالحمید خان قادر خان کو ’’گرو گورو ایوارڈ‘‘

جولا پنچال: 28؍ستمبر ( عبدالقدوس) ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول جولا پنچال کے اسسٹنٹ ٹیچر عبدالحمید خان قادر خان کو ان کی بہترین تعلیمی خدمات، محنت، دیانت داری اور علمی و ادبی سرگرمیوں کے اعتراف میں مہاراشٹر راجیہ شکشک سمیتی کی جانب سے باوقار ’’گرو گورو ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔عبدالحمید خان گزشتہ کئی سالوں سے ضلع پریشد ہنگولی میں بحیثیت استاد اپنی ذمہ داریاں نہایت ایمانداری، خلوص اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ وہ نہ صرف ایک محنتی اور ذمہ دار استاد ہیں بلکہ طلبہ کے درمیان بھی بے حد مقبول اور ہر دل عزیز ہیں۔ طلبہ کی تعلیمی رہنمائی کے ساتھ ساتھ وہ مختلف خطی و تعلیمی امتحانات کے سلسلے میں بھی طلبہ کی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں۔ان کی علمی و ادبی خدمات بھی قابلِ ذکر ہیں۔ ’’تحریکِ طالب علم‘‘ کے عنوان سے ان کے اقوالِ زریں اور تحریکی اشعار پر مشتمل کتابچے شائع ہو چکے ہیں، جنہیں انہوں نے بڑی محنت اور عرقِ ریزی سے مرتب کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے منتخب اقوالِ زریں کو بھی کتابی شکل میں مرتب کرکے شائع کیا ہے۔ ان کی یہ کاوشیں طلبہ میں علم، محنت، خود اعتمادی اور مثبت سوچ پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔عبدالحمید خان ایک بااخلاق، نیک دل، منکسرالمزاج اور عاجز و انکسار شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ طلبہ کی فکری اور اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ان کی قابلیت، مسلسل محنت، تعلیمی خدمات اور علمی و ادبی سرگرمیوں کے اعتراف میں ملنے والے اس اعزاز پر رشتہ داروں، دوست و احباب، ساتھی اساتذہ اور ان کے شاگردوں کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ سبھی نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبۂ خدمت کے ساتھ تعلیم کے میدان میں اپنی خدمات جاری رکھیں اور صحت و تندرسی کے ساتھ مزید کامیابیاں حاصل کریں۔ محترم عبدالحمید خان قادر خان صاحب کو ان کی بہترین تعلیمی خدمات، محنت، دیانت داری اور علمی و ادبی سرگرمیوں کے اعتراف میں باوقار ’’گرو گورو ایوارڈ‘‘ سے نوازے جانے پر اعتبار نیوز کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔یہ اعزاز آپ کی مسلسل محنت، خلوص، فرض شناسی اور طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت کے لیے بے لوث خدمات کا خوب صورت اعتراف ہے۔ آپ کی علمی و ادبی کاوشیں بھی قابلِ تحسین ہیں اور یقیناً آپ کی یہ کامیابی دیگر اساتذہ اور طلبہ کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس اعزاز پر مزید عزت، کامیابی اور سربلندی عطا فرمائے، صحت و تندرستی کے ساتھ آپ کی علمی، تعلیمی اور ادبی خدمات کو مزید وسعت دے اور آپ کو مستقبل میں بھی اسی جذبۂ خدمت کے ساتھ کامیابیوں سے نوازتا رہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے