कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قحط زدہ تعلقوں کے دسویں اور بارہویں کے طلبہ کی امتحانی فیس معاف کرنے کا اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا مطالبہ

ممبئی:27؍ستمبر( نامہ نگار محمد سرور شریف پربھنی)مہاراشٹر حکومت نے ۲۵ ستمبر ۲۰۲۶ کے حکومتی فیصلے کے تحت ریاست کے ۲۶۵ تعلقوں میں خشک سالی کی پہلی کَل نافذ کی ہے۔خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے اسکولی اور کالج طلبہ کی امتحانی فیس میں رعایت دینے کا فیصلہ حکومت نے کیا ہے۔اس پس منظر میں فروری۔مارچ ۲۰۲۷ میں ہونے والے دسویں اور بارہویں کے امتحانات کی مکمل فیس معاف کرنے کا مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ۱۱۱۳۸ نے کیا ہے۔تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے وزیر اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ، وزیر تعلیم، پرنسپل سکریٹری اور تعلیمی بورڈ کے صدر و سکریٹری کو مکتوب پیش کیا ہے۔خشک سالی کے باعث کسانوں، مزدوروں اور دیہی خاندانوں پر مالی بوجھ بڑھنے کے پیش نظر طلبہ کو فیس معافی کا فائدہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔۲۶۵ متاثرہ تعلقوں میں حکومتی فیصلے پر فوری اور یکساں عمل درآمد کی درخواست کی گئی ہے۔حکومتی فیصلے سے قبل فیس جمع کرنے والے مستحق طلبہ کو فیس واپس کرنے کا اہم مطالبہ بھی کیا گیا ہےمراٹھی، اردو، ہندی، انگریزی سمیت تمام ذرائع تعلیم کے طلبہ کو یکساں فائدہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔امتحانی فیس کی حکومت کی جانب سے تعلیمی بورڈ کو ادائیگی کرتے ہوئے فوری حکومتی حکم نامہ اور سرکلر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ساجد نثار احمد نے کہا کہ خشک سالی سے متاثرہ علاقے کا کوئی بھی طالب علم مالی مشکلات کے باعث امتحان سے محروم نہ رہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے