कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سائنسی دور میں بدلتا مزاج و کردار

تحریر:صائمہ نشاط

اکیسویں صدی سائنسی عروج اور ترقیوں کا دور— جہاں ہر دن انسان ایک نئے تجربات، ایک نئی ایجادات، مشاہدات اور ایک نئی تبدیلی کے ساتھ آنکھیں کھول رہا ہے۔ آج ہم ایک غیر معمولی دور میں جی رہے ہیں، جہاں سائنس نے ترقی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں، وہیں اس کے ساتھ ہی بہت ساری اخلاقی برائیوں نے بھی جنم لیا ہے۔
وقت کے ساتھ تبدیلی اہم ہے لیکن ہر اچھی چیز اس وقت اپنی تاثیر کھو دیتی ہے جب اخلاقی حدود کو پار کر دی جائے۔ ایک طرف جہاں بے شمار ڈیجیٹل سہولت، مصنوعی ذہانت، سوشل میڈیا اور بے شمار ذرائع انسانوں کے پاس موجود ہے وہیں دوسری طرف انسان کے اندر شدید عدم برداشت کی کمی، رشتوں کی ناقدری، انسانی حرمت کی پامالی، ضبطِ نفس کی کمی، غصہ، چڑچڑاہٹ وغیرہ انسانی مزاج میں عروج پا رہا ہے۔
سوشل میڈیا نے ایک ایسی فضا پیدا کر دیا جس میں بہت سے لوگوں کے اندر احساسِ کمتری، بے چینی، اور غیر حقیقی ایکسپکٹیشن کو جنم دیا ہے۔ کسی بھی واقعہ پر فوراً ردِعمل، اشتعال انگیز پوسٹ، فحاشی کا ایک طوفان، مخالفین کے ساتھ سخت ترین الفاظ یہ سب ایک عام سا رویہ بنتا جا رہا ہے۔
پھر ان ساری غلطیوں اور کوتاہیوں کو فراموش کر انسان کہتا ہے کہ دور بدل گیا—- لیکن دور کے بدل جانے سے قوانینِ فطرت نہیں بدلتا، اللہ نے انسانوں کے فطرت میں جو اخلاقی حس ودیعت کیا ہے وہ نہیں بدل جاتا، اچھائی اور برائی کا تمیز نہیں بدلتا، اکثریت کے ذریعے لیے گئے غلط فیصلے حقیقت کا معیار نہیں بن سکتے۔ تاریخ اس بات کے لیے گواہ ہے کہ جب جب انسانوں نے فطرت سے بغاوت کیا پورا معاشرہ بدترین قسم کی برائیوں میں مبتلا ہو کر تباہ و برباد ہو گیا۔
سائنس اپنے آپ میں نہ خود خیر ہے نہ شر، بلکہ اس کا اثر انسان کا عقیدہ اور اخلاق پر منحصر ہے۔ علم، تحقیق، مشاہدہ اور تجربہ کو اسلام میں عبادت کا درجہ دیا گیا ہے۔ قرآن خود انسانوں کو کائنات میں غور و فکر کی دعوت دیتا ہے۔ اس لیے ہم قرآن و حدیث کی روشنی میں سائنس کے مثبت پہلو کو اپنانے کی کوشش کریں اور پوری انسانیت کے لیے خیر کا ذریعہ بنائیں۔ اور ایک ایسے معاشرے کو تشکیل دیں جہاں دیانت، صلہ رحمی، عدل و انصاف، رشتوں کی قدر، پڑوسیوں کے حقوق اور چاروں طرف سکون کا بول بالا ہو اور تمام طرح کی اخلاقی برائیوں کا جڑ سے خاتمہ ہو۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے