कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیول گاؤں گات پرائمری ہیلتھ سنٹر رات میں بند رہنے سے مریضوں کی خستہ حالت

سیلو :23؍ستمبر(ابرار بیگ)سیلو تعلقہ کے دیول گاؤں گات میں واقع پرائمری ہیلتھ سنٹر کے تحت 50 دیہات اور 12 ذیلی مراکزی ڈاسالہ، شندے ٹاکلی، بورگاؤں، رولگاؤں، حدگاؤں، کھادگاؤں، نپانی ٹاکلی، جھوڈگاؤں، گوگلی دھامن گاؤں، کونڈی، دھنے گاؤں اور دیول گاؤں آتے ہیں۔ اس کے باوجود رات کے وقت یہ ہیلتھ سنٹر بند رہنے کی وجہ سے عوامی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ 21 ستمبر کی رات کو اس پرائمری ہیلتھ سنٹر پر تالا لٹکتا ہوا پایا گیا۔ حکومت نے ملازمین کی رہائش کے لیے کروڑوں روپے کے کوارٹر تعمیر کیے ہیں، لیکن وہاں صرف ایک ہیلتھ ورکر ہی رہتا ہے۔ رات کے وقت اگر کوئی ایمرجنسی مریض آ جائے تو اسے سیدھا سیلو کے سرکاری اسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
معمولی بیماریوں کے لیے بھی سیلو کا چکر لگانے کی نو بت آچکی ہے:
اس ہیلتھ سنٹر میں میڈیکل آفیسر، لیڈی سپروائزر، میل سپروائزر، ہیلتھ ورکرز، اٹینڈنٹ، فارماسسٹ، لیب اسسٹنٹ، ڈیٹا آپریٹر اور کلرک جیسے 9 ملازمین کا عملہ منظور شدہ ہے۔ قواعد کے مطابق رات کے وقت میڈیکل آفیسر، ہیلتھ ورکر اور لیڈی ہیلتھ ورکر کا ہیلتھ سنٹر میں موجود ہونا انتہائی لازمی ہے۔ لیکن رات کے وقت ایک بھی ملازم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے نزلہ، زکام، کھانسی، گلے میں درد یا بخار جیسی معمولی بیماریوں کے لیے بھی مریضوں کو سیلو جانا پڑ رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں سیلو کے سرکاری اسپتال کے عملے پر کام کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔
سہولیات کے باوجود زچگی کے کیسز :ـ
اس پرائمری ہیلتھ سنٹر میں او پی ڈی، حاملہ خواتین کا معائنہ، ویکسینیشن اور ڈلیوری کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ قواعد کے مطابق اس سنٹر میں ماہانہ کم از کم 10 زچگی ہونا لازمی ہے۔ تاہم 50 دیہاتوں کی حاملہ خواتین کا معائنہ کیے بغیر انہیں براہِ راست سیلو کے ہسپتال ریفر کر دیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کی عمارت اور سہولیات ہونے کے باوجود دیہی علاقوں کے مریضوں کو اس کا کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔
رات کے وقت صحت کی خدمات کو مفلوج کرنے اور سرکاری رہائش گاہوں میں نہ رہنے والے غیر حاضر ملازمین و میڈیکل آفیسرز کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔ نیز دیول گاؤں گات پرائمری ہیلتھ سنٹر میں 24 گھنٹے صحت کی خدمات بحال کی جائیں، ایسا مطالبہ 50 دیہات کے دیہاتیوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے