कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر عبدالمجیب عبدالحمید ریاستی سطح مثالی معلم ایوارڈسے سرفراز

پربھنی :22؍ستمبر(محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار) تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی کاوشوں کے اعتراف کے لیے مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگٹھنا (ثانوی و اعلیٰ ثانوی زمرہ) ضلع لاتور کی جانب سے ریاستی سطح مثالی معلم ایوارڈ 2026 (آدرش شکشک پرسکار) کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ شاندار تقریب 20 ستمبر 2026 بروز اتوار کو دوپہر 2 بجے لاتور میں امباجوگائی روڈ پر واقع کاکسیٹ (COCSIT) کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ اس تقریبِ سعید میں پربھنی سے تعلق رکھنے والے ممتاز و معروف استاد ڈاکٹر عبدالمجیب عبدالحمید کو ان کی شاندار اور انتھک تدریسی خدمات کے اعتراف میں بدست وکرم کاڑے صاحب(ایم ایل سی) اور افسر خان پٹھان(نگر ادھیکش، اوسہ) اس موقر ریاستی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالمجیب عبدالحمید پاتھری کے معروف تعلیمی ادارے ’’بھارت رتن خان عبدالغفار خان اردو ہائی اسکول‘‘ میں اپنے تدریسی فرائض بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی مسلسل محنت، لگن اور عزم سے تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں جو نمایاں کردار ادا کیا ہے، اسی کے اعتراف میں انہیں اس باوقار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس تقریب کے کامیاب انعقاد میں میزبان ادارے کاکسیٹ کالج کی انتظامیہ کا خصوصی تعاون اور سرپرستی شامل رہی، اس موقع پر تنظیم کے ریاستی صدر عبدالغفار صاحب (ناندیڑ)، کارگزار صدر یونس انصاری (پربھنی) اور فعال رکن نصرت قادری(لاتور) اور کاکسیٹ کالج کی انتظامیہ کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ساتھ ہی انھوں نے اپنی اسکول انتظامیہ جن میں سوسائٹی کے صدر عالی جناب عبداللہ خان درانی، سیکریٹری جناب طارق خان درانی اور جوائنٹ سیکریٹری جناب معین احمد خان کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس ایوارڈ کو اپنے اہل خانہ اور بزرگوں کی دعائوں کا نتیجہ بتایا۔ ان کے اس ریاستی ایوارڈ کے حصول پر پربھنی اور لاتور کے تعلیمی و سماجی حلقوں میں انتہائی مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انھیں پربھنی ضلع کے اساتذہ، ان کے رشتہ داروں اور دو ست و احباب کی جانب سے انھیں مبارکباد پیش کی گئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے