कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں گٹکے کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی

43 لاکھ 33 ہزار 874 روپئے کا ممنوعہ گٹکا ضبط، تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

ناندیڑ: 20 ستمبر (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ پریسری میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی کو تیز کرتے ہوئے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہاجی اُماپ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے ناندیڑ شہر کے فتح برج علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر 43 لاکھ 33 ہزار 874 روپے مالیت کا ممنوعہ گٹکا اور تمباکو سے تیار کردہ اشیا ضبط کیں۔ یہ کارروائی 20 ستمبر کو اتوارہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں انجام دی گئی۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ فتح برج علاقے میں ممنوعہ گٹکے اور تمباکو مصنوعات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور فروخت کی جا رہی ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر ڈی آئی جی شاہاجی اُماپ نے اپنے افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم کو ناندیڑ شہر روانہ کیا، جس نے متعلقہ مکان پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیا برآمد کیں۔کارروائی کے دوران گٹکے کے علاوہ بابا پان مسالا، راج نواس پان مسالا، رجنی گندھا، سگنیچر گوا، آر ایم ڈی، ومل، خوشبودار زردہ، میراج تمباکو اور دیگر ممنوعہ تمباکو مصنوعات ضبط کی گئیں۔ ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت 43 لاکھ 33 ہزار 874 روپئے بتائی گئی ہے۔اس معاملے میں اتوارہ علاقے کے رہائشی اکبر چاؤس، قیوم خان اور اطہر کے خلاف اتوارہ پولیس اسٹیشن میں گناہ نمبر 311/2026 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمین کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 123، 274، 275 اور 3 (5) کے علاوہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔اس کارروائی میں پولیس سب انسپکٹر پنکج انگلے کے ساتھ پولیس ہیڈ کانسٹیبل پردیپ خانسولے، گنیش راٹھوڑ، سندیپ واگھاڑے اور گجانن ڈورے نے حصہ لیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے