कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’اسکرین ایڈکشن کے خلاف اسلامک یوتھ فیڈریشن مہاراشٹر کی ریاست گیر مہم‘‘

ناندیڑ:20؍ستمبر(راست)​طلباء و نوجوانوں کی اصلاح و تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے سرگرم تنظیم اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF) مہاراشٹر نے 20 ستمبر تا 27 ستمبر 2026، ریاست گیر مہم بعنوان "اسکرین ڈی ایڈکشن” منانے کا اعلان کیا۔​دور جدید کے مسائل میں اسکرین ایڈکشن ایک سنجیدہ مسئلہ کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ہمارے ملک بھارت میں اسکرین ایڈکشن نے ہر عمر کے افراد کو متاثر کیا ہے۔ مہاراشٹر ریاست کے ایک سروے کے مطابق %22 طلباء روزانہ 6 گھنٹے اور %60 طلباء روزانہ 2 گھنٹے اسکرین پر گزار رہے ہیں اور یہ عادت بچوں میں مختلف ذہنی و جسمانی بیماریوں کو جنم دے رہی ہیں۔ بھارت کے شہری اوسطاً روزانہ 5 گھنٹے اسکرین پر گزار رہے ہیں۔ موبائل اسکرین کی آسان رسائی سے فائدہ اٹھا کر فحاشی و عریانیت کو پھیلایا جا رہا ہے۔ پورن مواد دیکھنے والے ممالک میں بھارت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں جنسی جرائم کے گراف میں بے تحاشہ اضافہ سماج کے لیے سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ ان تمام صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے IYF مہاراشٹر نے اسکرین ایڈکشن کے خلاف ریاست گیر مہم منانے کا فیصلہ کیا۔
​اس مہم کا ہدف بالخصوص کالجز و کیمپس کے نوجوان، طلباء و طالبات ہیں۔ مہم کے دوران لیکچرز، کارنر میٹس، سرپرست حضرات و ذمہ داران اور طلباء و نوجوانوں سے ملاقات جیسی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔
​سماجی نوعیت کے اس سنگین مسئلہ کے تدارک کے پیش نظر مہاراشٹر IYF، حکومت ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ :
​فحاشی و عریانیت پر مبنی مواد کی نشر و اشاعت کرنے والے تمام پلیٹ فارمس پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
​خصوصاً کم عمر بچوں کے موبائل استعمال پر کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے۔
​معتصم سعد
سیکریٹری
اسلامک یوتھ مہاراشٹر

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے