कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلعی سطح کے اسکولی فٹ بال مقابلوں میں مؤید المسلمین ہائی اسکول پربھنی کی شاندار کامیابی

14 اور 17 سالہ عمر کے گروپ میں مؤید المسلمین ہائی اسکول کی ٹیمیں فاتح

پربھنی :20؍ستمبر ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) محکمہ کھیل و نوجوان خدمات، حکومتِ مہاراشٹر، ضلعی کھیل افسر دفتر پربھنی، پربھنی میونسپل کارپوریشن اور پربھنی ڈسٹرکٹ فٹ بال اسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ ضلعی سطح کے اسکولی فٹ بال مقابلوں میں مؤید المسلمین ہائی اسکول، پربھنی کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام چلنے والے مؤید المسلمین ہائی اسکول نے 14 سالہ اور 17 سالہ لڑکوں کے عمر کے گروپ میں فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 17 سالہ گروپ کے فائنل میں مؤید المسلمین ہائی اسکول کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-1 سے کامیابی حاصل کی۔ٹیم کے گول کیپر شیخ امان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کی چار کوششوں کو ناکام بنایا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پرپربھنی میونسپل کارپوریشن کے میئر سید اقبال کے دستِ مبارک سے مؤید المسلمین ہائی اسکول کی فاتح ٹیم کو فرسٹ پرائز اور فاتح ٹرافی پیش کی گئی۔* اس اعزاز سے کھلاڑیوں اور اسکول کے اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس شاندار کامیابی پر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے صدر افضل سیٹھ پاڈیلا، سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو، اسکول کمیٹی چیئرمین موسیٰ یوسف ناگانی ، رکن خمیسہ محمد جنید اور صدر مدرس محمد عبدالباسط نے فاتح کھلاڑیوں اور اسپورٹس ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی اور طلبہ کی تعلیمی و کھیلوں کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کامیابی میں اسکول کے اسپورٹس انچارج عبدالحکیم سر اور عظمت خان سر کی رہنمائی اور محنت بھی قابلِ تحسین رہی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے