कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرتِ رسول اکرم ﷺ سے طلبہ کو جوڑنے کی اہم کوشش

راویر میں مشعلِ ہند فاؤنڈیشن اور دارالسرور سوسائٹی کے اشتراک سے سیرت کوئز مقابلہ

راویر:21 ستمبر (صلاح الدین ادیب) راویر کی سرزمین پر طلبہ و طالبات کو سیرتِ رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے روشناس کرانے، ان کے اندر دینی و اخلاقی شعور پیدا کرنے اور مطالعۂ سیرت کا ذوق پروان چڑھانے کے مقصد سے مشعلِ ہند فاؤنڈیشن راویر اور دارالسرور ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی برہان پور کے زیرِ اہتمام سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں راویر کے مختلف اسکولوں کے 314 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
یہ پروگرام اپنی نوعیت کے اعتبار سے راویر میں ایک اہم تعلیمی و تربیتی سرگرمی ثابت ہوا۔ پروگرام کے دوران طلبہ و طالبات میں سیرتِ طیبہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کا جذبہ نمایاں نظر آیا۔ ذمہ داران، اساتذہ، والدین اور سرپرستان نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایسے تعلیمی و اصلاحی پروگراموں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔
اس کوئز مقابلہ راویر تعلقہ اردو ایجوکیشن سوسائٹی، راویر کے زیر انتظام اردو گرلز ہائی اسکول راویر میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ادارے کے چیئرمین ایڈووکیٹ سید شیر افگن صاحب، سیکریٹری سید عارف صاحب اور اردو گرلز ہائی اسکول راویر کی ہیڈ مسٹریس نور جہاں میڈم کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ پروگرام کے منتظمین نے ادارے کی انتظامیہ اور تمام ذمہ داران کا دلی شکریہ ادا کیا۔
مقابلے کی کامیابی میں ان اساتذہ نے بھی خصوصی تعاون کیا جنہوں نے اپنی تدریسی و دیگر مصروفیات سے وقت نکال کر اس اہم تعلیمی و تربیتی مقصد کے لیے خدمات انجام دیں۔ ان میں زُبیر سر، زید سر، یونس سر، عمران سر، ملک یونس سر، ناصر سر، عمر سر، شہنواز سر، سید عمر سر، عظیم سر، آصف سر، ریحان سر، امجد سر، قیام سر، سمیر سر، نبی سر اور اویس سر شامل رہے۔
پروگرام کے انعقاد اور انتظامی امور میں مشعلِ ہند فاؤنڈیشن راویر کے ذمہ داران نے بھی بھرپور تعاون پیش کیا۔ فاؤنڈیشن کی ٹیم میں انصار خان سر، نثار احمد، سید مظفر علی، اعجاز سر، ڈاکٹر کامل احمد، ایڈووکیٹ شیخ مجاہد، وسیم احمد، واجد شیخ، مطیب ذاکر خان، جابر شیخ، مجاہد ممبر، حامد بھائی صحافی اور سلطان بھائی صحافی نے اپنی خدمات انجام دیں۔
اسی طرح دارالسرور ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی برہان پور کے اراکین نے بھی پروگرام کو کامیاب بنانے میں نمایاں محنت کی۔ سوسائٹی کی جانب سے کارپوریٹر عباس مومن، تنویر برکاتی، عرفان سر، حارث سر، ضمیر سر، عمران سر، انیس سر، ایڈووکیٹ احتشام سر، توثیر سر اور احسان سر نے شرکت کی۔
منتظمین نے پروگرام کی کامیابی پر تمام اداروں، اساتذہ، طلبہ و طالبات، والدین، سرپرستان، معاونین اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ صرف مطالعے کا موضوع نہیں بلکہ ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی کے لیے عملی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی نسل کو سیرتِ طیبہ سے جوڑنے کے لیے تعلیمی، ادبی اور تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ راویر میں منعقد ہونے والا یہ سیرت کوئز مقابلہ اسی سلسلے کی ایک کوشش ہے، جس کا بنیادی پیغام یہی ہے کہ طلبہ و طالبات علم کے ساتھ کردار، اخلاق، محبت، رواداری اور خدمتِ خلق کے جذبے کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ اس مقابلے کے انعامات کی تقریب کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے