कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایس آئی آر رہنمائی نشست کا انعقاد، فارم 6، 7 اور 8 سمیت نوٹس کے جواب سے متعلق دی گئی معلومات

ناندیڑ: 20؍ستمبر(راست)جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے دفتر میں 11 ستمبر 2026 کو ایس آئی آر کے حوالے سے وابستگانِ جماعت کے لیے خصوصی رہنمائی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نشست میں ایس آئی آر کے تحت انوملی، نوٹس، ضروری دستاویزات اور دعویٰ و اعتراض کے طریقۂ کار سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ناگریک سویدھا کیندر کے ذمہ دار محمد اظہر خان نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے شرکاء کو فارم نمبر 6، 7 اور 8 کی اہمیت، ان کے استعمال اور ایس آئی آر کے تحت موصول ہونے والے نوٹس کا جواب دینے کے طریقۂ کار سے آگاہ کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے امیرِ مقامی بھی موجود تھے۔ اپنے اختتامی کلمات میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند ہمیشہ عوام کی خدمت اور ان کی مشکلات کے حل میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ ایس آئی آر کے سلسلے میں شہریوں کو پیش آنے والی دشواریوں کے حل اور رہنمائی کے لیے جماعت کی رضاکار ٹیم عوام کی مدد کے لیے تیار رہے گی۔اسی سلسلے میں اتوار کی شام مہراج مسجد میں مفتی عبدالرزاق صاحب کی موجودگی میں بھی ایس آئی آر رہنمائی نشست منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ مفتی عبدالرزاق صاحب نے کہا کہ مہراج مسجد میں ہیلپ ڈیسک قائم کرکے ایس آئی آر سے متعلق عوام کی رہنمائی اور ممکنہ مدد کے لیے رضاکاروں کو دستیاب رکھا جائے گا، تاکہ لوگوں کو فارم، نوٹس اور ضروری دستاویزات کے سلسلے میں بروقت رہنمائی فراہم کی جاسکے۔نشست میں شرکاء کو ایس آئی آر کے تحت موصول ہونے والے نوٹس کا جواب دینے، ضروری دستاویزات پیش کرنے اور متعلقہ فارم کے ذریعے کارروائی مکمل کرنے کے طریقۂ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔پروگرام کے اختتام پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے