कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہندی کا ملک اور سماج کی ترقی میں اہم رول : ایوب نلامندو

سوشل اردو اینڈ مراٹھی ہائی اسکول میں ہندی ہفتے کا اختتام

شولاپور :18؍ستمبر( سلطان اختر ):ہر سال 14 ستمبر کو ہندی زبان کے فروغ کے لیے ‘ہندی دیوس’ منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے 18 اکتوبر بروز جمعہ ,سوشل اردومراٹھی ہائی اسکول شولاپور میں ہندی ہفتے کا اختتام نہایت جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔اس پروقار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک، ہندی، مراٹھی اور اردو کے مشہور ادیب و صحافی جناب ایوب نلّامندو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندی زبان دنیا کی بہترین زبانوں میں سے ایک ہے۔ ہندی زبان کے ادب میں وقت کے ساتھ سماج میں آنے والی تبدیلیوں کو بخوبی اجاگر کیا گیا ہے۔ موجودہ معاشرے اور پورے ملک کی ترقی میں ہندی زبان کا اہم کردار ہے۔ ہمیں ہر زبان کا احترام کرنا چاہیے، جبکہ ہندی اور اردو کا رشتہ ماں اور موسیٰ جیسا ہے۔شعبہ ہندی کی جانب سے مہمانِ خصوصی کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدارتی خطاب میں صدرِ جلسہ فعال سپروائزر یاسمین شیخ میڈم نے ہندی دیوس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلباء کو ہندی زبان اچھی طرح سیکھنے اور اسے بااختیار بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے ہندی نے دنیا بھر میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے۔اس موقع پر طلباء و طالبات نے گیت، دوہے، تقاریر، سلوگن اور کہانیاں پیش کر کے سامعین سے خوب داد حاصل کی۔ ہونہار طالبات زینب کوٹی، ادیبہ پیارے، منتشا سید، امینہ پیارے اور نورین انڈی والے نے شاعرہ لتا حیا کی مشہور نظم:”میں ہندی کی وہ بیٹی ہوں جسے اردو نے پالا ہے” انتہائی خوبصورتی کے ساتھ پیش کی، جسے سامعین کی جانب سے بھرپور داد سے نوازا گیا۔اس باوقار تقریب میں نائب صدرِ مدرس امتیاز شابدی، اور سپروائزر الطاف کمیٹھے نے طلباء کو مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کی عمدہ نظامت شعبہ ہندی کے متحرک و ماہر استاد عبدالرزاق پٹیل نے کی۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں کنویز و صدر شعبہ ہندی عبدالرزاق پٹیل، اردو دوست شخصیت سردار مصطفیٰ،محمد حسین تامبولی, وسیم ساغر ,سلطان اختر، مظہر پٹھان، آفرین مجاور، أسماء جمعدار اور سیف شیخ , خلیل شیخ, امان شیخ نے اہم کردار ادا کیا۔ تقریب میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک تھے۔ معزز مہمانان نے طلباء کے جوش و خروش اور شاندار کارکردگی کو سراہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے