कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’یومِ اساتذہ‘‘ماں باپ اور استاد سب ہیں خدا کی رحمت

تحریر:ڈاکٹر محمد ناصر محمد عثمان باغبان
اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو
ملیہ آرٹس سائنس اینڈ مینجمنٹ سائنس کالج بیڑ

’’یومِ اساتذہ‘‘ماں باپ اور استاد سب ہیں خدا کی رحمت
ہے روک ٹوک ان کی حق میں تمہارے نعمت
اللہ تعالیٰ نے سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو معلم بنا کر دنیا میں مبعوث فرمایا۔ آپ ﷺ نے انسانیت کی رہنمائی کا عظیم فریضہ انجام دیا اور معلمِ انسانیت بن کر دنیا کو علم، ہدایت، اخلاق اور کردار کا درس دیا۔
عالمی سطح پر 5 اکتوبر 1994 سے عالمی یوم اساتذہ کی شروعات کا دن ہے اور بھارت میں یومِ اساتذہ بھارت کے دوسرے صدر، نامور اسکالر، تعلیم کے سخت حامی ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی یومِ پیدائش 5 ستمبر 1888 کے موقع پر 5 ستمبر 1962 میں ان کی 77 ویں سالگرہ پر منانے جانے کی شروعات ہوئی بھارت میں آج 65 واں یوم اساتذہ دن منایا جارہا ہے۔ میں نے محمد ﷺ کی تعلیمات اور اپنے والدین، مختلف مضامین کے اساتذہ کی تعلیمات سے استفادہ حاصل کیا۔ دنیا میں انسان کے بہت سارے رشتے ہیں۔ ان میں سے ایک بہترین رشتہ استاد کا بھی ہے۔ اسلام میں استاد کا رشتہ ماں باپ کے برابر ہے. استاد ہمیں ماں باپ کے بعد زندگی کا اصل مقصد سکھاتے ہیں۔ یہ ایک نہایت مقدس اور عظیم پیشہ ہے، جس کا تعلق براہِ راست معلمِ انسانیت ﷺ سے جاکر ملتا ہے۔ مجھے یاد نہیں کہ میرا شاید ہی ایسا کوئی ہفتہ یا لمحہ گزرا ہو، جس کے ایام میں مجھے ان اساتذہ کا کوئی جملہ یا کوئی نصیحت یاد نہ آئی ہو ان کو نہ صرف ڈائریوں میں رقم کیا بلکہ اپنے دماغ کے کورے صفحات کو بھی ان کے مہکتے پھولوں سے مزین کیا، اور تقریباً ہر روز ان نصیحتوں پر غور و فکر کر کے اور ان پر عمل کی کوشش کر کے ان پھولوں کی آبیاری بھی کرتا آیا ہوں، تاکہ ان پھولوں کو تروتازہ رکھ سکوں اور پھر ان سے اٹھنے والی مہک سے اپنے دل و دماغ کو معطر کرتا رہوں۔ میرے قرب میں رہنے والے احباب اس حقیقت سے آشنا ہوں گے کہ میری زندگی کے ہر موڑ اور ہر سوال کے ساتھ میرے استاد کا کوئی جملہ جڑا ہوا ہے ، طوفان چاہے جتنا شور مچاتا ہو ، طغیانی چاہے جتنی شدید ہو ، آندھیاں چاہیں کتنی تباہ کن ہوں، اور تاریکی چاہے کتنی خوفناک ہو میرے اساتذہ کی تعلیمات میری ڈوبتی کشتی کی ملاح کا کام اور تاریکی میں چراغ کا کام کرتی ہیں اور کیوں نہ ہو کہ ایک استاد لوہے کو تپا کر کندن اور پتھر کو تراش کر ہیرا بناتا ہے۔ استاد ایک چراغ ہے جو تاریک راہوں میں روشنی کا کام کرتا ہے ، اور ہمیں گمراہی کی تاریکیوں سے نکال کر منزل کے نور کی طرف گامزن کرتا ہے ۔ اُستاد وہ پھول ہے جو اپنی خوشبو سے معاشرے سے نفرت کی بد بو کو امن محبت اور دوستی کا پیغام پہنچاتا ہے۔ صرف آج کے دن ان کو مبارکباد دینے پر اکتفانہ کیجئے بلکہ ان کو وقتاً فوقتاً بار بار یہ بتائیے کہ آپ ان سے محبت کرتے ہیں اور آپ اُن کی فلاں فلاں تعلیمات پر عمل کرتے ہیں، یقین کیجئے اس عمل سے ان کے دل میں وہ خوشی داخل ہو گی جو الفاظ میں لانا ممکن نہیں اور ان کے دل سے دعائیں نکلیں گی اور ان کو احساس ہو گا کہ ان کی تعلیم اور تربیت رائیگاں نہیں جاتی اور ان کو مزید جذبہ ملے گا جس سے وہ مزید پتھروں کو تراش تراش کر ہیرے بنائیں گے جو اس قوم و ملت کا سرمایا بنیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے