कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ،ضلع پریشد مدرسہ تحتانیہ رحمت نگر میں یومِ آزادی کی تقریب جوش و جذبۂ حب الوطنی کے ساتھ منعقد

از قلم: یوسف اقبال، مانورہ، ضلع واشم ، موظف مدرس

لہو وطن کے شہیدوں کا رنگ لایا
اچھل رہا ہے وطن میں نام آزادی
رحمت نگر ناندیڑ ،ضلع پریشد مدرسہ تحتانیہ میں یومِ آزادی کی تقریب نہایت جوش و خروش، جذبۂ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے ماحول میں بحسن و خوبی انجام پزیر ہوئی۔
تقریب کے انعقاد سے قبل طلبہ و طالبات کی ایک شاندار ریلی نکالی گئی،. طلبہ وطالبات نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے وطن کی ترقی، امن و امان کے نعرے لگائے اور وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
تقریب کے مقررہ وقت پر شبانہ بیگم اسداللہ خان کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔ پرچم کشائی کے بعد قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر مدرسہ ہٰذا کی جانب سے جن معززین کومدعوکیا گیا تھا سبھی نے اس دعوت کو شرف قبولیت بخشا اور وقت پر شرکت کی جن میں ،گھوڑج کر صاحب ، کیندر پرمکھ کو بحیثیت مہمانِ خصوصی جبکہ تعلیمی کمیٹی کے صدر محترم محمد عمران صاحب، نائب صدر جناب شیخ امین صاحب، مرزا انوار بیگ صاحب، محمد حسن صاحب اور پنجاری صاحب نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔ معزز مہمانانِ گرامی نے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یومِ آزادی کی اہمیت، قومی اتحاد، بھائی چارے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں نئی نسل کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پرچم کشائی کے بعد تقریب میں شریک تمام افراد نے ’’تمباکو مکت بھارت‘‘ کے عزم کے تحت تمباکو سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے حلف بھی لیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کو تمباکو کے مضر اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے صحت مند اور نشہ سے پاک زندگی اختیار کرنے کی تلقین کی گئی۔
تقریب کے دوران بچوں نے مختلف پروگراموں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئےاس جشنِ آزادی کی پر رونق تقریب میں طلباء وطالبات نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر تقاریر، ملی نغمے، اور مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے جسے حاضرین نے بے حد سراہا اور انعامات دے کر بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اسی طرح مدرسہ ہٰذا کے چند بچوں نے رنگوں کے مقابلے میں حصہ لیا، انھیں اول، دوم۔ سوم انعامات حاصل کرنے کا شرف حاصل ہوا ۔یومِ آزادی کے اس قومی تہوار نے طلبہ و طالبات کے دلوں میں وطن سے محبت، قومی ذمہ داری اور اتحاد و اتفاق کے جذبے کو مزید مضبوط کیا۔
اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے مدرسہ کے ذمہ داران، تد ریسی و غیر تدریسی عملہ اور معاونین نے بھرپور محنت کی۔ خصوصی طور پر شاہانہ بیگم، صدیقہ بیگم، رضوانہ بیگم، صبیحہ بیگم، ثمینہ بیگم، انعامدار تبسم،فرح میڈم، فردوس میڈم، ثاقب احمد خان اور عبدالستار صاحب نے نمایاں کردار ادا کیا
یہ اساتذہ کی ہی تربیت کا ثمرہ ہے کہ طلباء وطالبات میں صلاحیتیں پیدا ہو رہی ہیں ۔
جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں
—-
ہم اپنی قوم کے بچوں کو وہ ہنر سکھاءیں گے
کیسے ٹوٹتا ہے کانچ سے پتھر، انھیں بتائیں گے
آخر میں ثاقب احمد خان نے اے ہوءے معزز مہمانانِ گرامی، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا جبکہ نظامت کے فرائض عبدالستار صاحب نے نے انجام دیے۔ تقریب انتہائی خوشگوار، پُرجوش اور حب الوطنی کے جذبات سے معمور ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
ہندوستان پیارا پیارا وطن ہمارا
یہ جان ہے ہماری یہ تن بدن ہمارا
اس کی زمین نرالی اس کا فلک نرالا
اس دیش کا ہو یا رب دنیا میں بول بالا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے