कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مانورہ میں سلیمانیہ اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج اور داؤد قاسم لنگھا اردو پرائمری اسکول میں یومِ آزادی کی تقریب جوش و خروش سے منائی گئی

از قلم: یوسف اقبال
موظف مدرس مانورہ، واشم

وطن کی خاک سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں ہوتی
یہی مٹی ہماری جان ہے، اس سے محبت کم نہیں ہوتی
مانورہ: حلیمہ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام چلنے والے ادارے، سلیمانیہ اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف سائنس اور داؤد قاسم لنگھا اردو پرائمری اسکول، مانورہ میں یومِ آزادی کی تقریب نہایت جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منعقد کی گئی ۔
سلیمانیہ اردو ہائ اسکول و جونیئر کالج کی پرچم کشائی مدرسہ ہٰذا کے صدرِ محترم جناب الحاج تسلیم سلیمان لنگھا صاحب کے ہاتھوں عمل میں آئی، جبکہ داؤد قاسم لنگھا اردو پرائمری اسکول کی پرچم کشائی نائب صدر جناب الحاج شیخ چاند صاحب کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔
اس موقع پر حلیمہ ایجوکیشن سوسائٹی کے تمام اراکین، الحاج تسلیم سلیمان لنگھا، صدر، الحاج شیخ چاند صاحب، ناءب صدر، افتخار پٹیل صاحب، سیکریٹری، عبدالرؤف سیٹھ صاحب ، خزانچی، احتشام الدین خان پٹیل صاحب ،رکن، الحاج محمد ساجد لنگھا صاحب، رکن، الحاج محمد ذاکر صاحب، رکن موجود تھے۔اسی طرح مدرسہ ہٰذا کےجملہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ ، نعیم احمد خان، پرنسپل، رحمت خان ، لیکچرار، مصدق احمد ،لیکچرار، لئیق احمد، لیکچرار، ظریف اللّہ خان، لیکچرار، محمد عاطف احمد قریشی ، لیکچرار، شاہنواز خان مدرس، فروغ احمد، مدرس،محمد التمش خان ، مدرس،غضنفر حسین، مدرس، عبدالغفار مدرس، مجیب الرحمٰن خان، مدرس، مجاہد علی خان، مدرس، سید عمران، مدرس، شعیب اقبال، مدرس اور عاصم شاہ نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے حتی الامکان کوشش کیں۔
تدبیر کے دست زریں سے تقدیر درخشاں ہوتی ہے
قدرت بھی مدد فرماتی ہے جب کوشش انساں ہوتی ہے
اس قومی تہوار میں بستی کے جن معززین کو مدعو کیا گیا تھا سبھی نے اس دعوت کو شرف قبولیت بخشا اور اپنا قیمتی وقت نکال کر شرکت کی اور تقریب کو رونق بخشی۔ آے ہوئے معززین میں سے نگر پنچایت کے منتخب شدہ ارکان کا شال اور گلدستہ دےکر استقبال کیا گیا جن میں عمیق احمد خان عرف راجا پٹیل، عمران شاہ، عرفان شاہ، احفاظ شاہ، تسلیم شاہ، رضوان شاہ شامل ہیں یہ تمام اراکین ہمہ وقت قوم و ملت کی خدمات کے لئے مستعد رہتے ہیں ۔
اس جشن آزادی کی پر رونق تقریب میں طلباء و طالبات نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر تقاریر، ملی نغمے اور مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا ،طلباء نے اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام دے کر تقریب کے ماحول میں چار چاند لگا دئیے ۔
بارہویں جماعت کی طالبہ زوبیہ حریم انور احمد خان پٹیل نے،، مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا،،اس موضوع پر اپنی پرجوش تقریر سے سبھی سامعین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی، اسی طرح اور دیگر طلباء نے بھی اسٹیج پر آکر اپنی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جن میں بارہویں جماعت کا طالب علم محمد نواز، گیا رویں جماعت سے ارمش ماریہ، ثناء خان اور شیخ جنید،دہم جماعت سے ابراہیم خان،ابن افتخار احمد خان،نہم جماعت سے محمد شعیب، ہفتم جماعت سے اقصی فاطمہ، ششم جماعت سے اضحی فاطمہ، پنجم جماعت سے معاویہ پروین،اقراء فاطمہ اور انابیہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اسی طرح داؤد قاسم لنگھا اردو پراءمری اسکول کے ننھے ننھے بچوں نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے سامعین کا دل باغ باغ ہو گیا ۔
جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں
یہ اسا تذہ کی محنت ہی کا ثمرہ ہے کہ ان ننھے بچوں نے اسٹیج پر آنے کی ہمت کی حاضرین نے ان نونہالوں کو انعامات سے نواز کر حوصلہ افزائی کی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ادارے کے صدرِ محترم الحاج تسلیم سلیمان لنگھا صاحب نے اپنی اور جملہ اراکین کی جانب سے طلباء کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کیں اور کہا کہ آزادی بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی ہے، اس لیے نئی نسل کو اس کی قدر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، امن، اتحاد اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ تمام شرکاء نے وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
آخر میں طلباء و طالبات میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور رحمت خان سر نے اے ہونے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور قومی ترانے کے ساتھ یومِ آزادی کی یہ پروقار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
ہندوستان پیارا پیارا وطن ہمارا
یہ جان ہے ہماری یہ تن بدن ہمارا
اس کی زمین نرالی اس کا فلک نرالا
اس دیش کا یارب دنیا میں بول بالا

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے