कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایس، آئی، آر (SIR) اور ہماری ذمہ داریاں

تحریر: مولانا میر ذاکر علی محمدی، بی، ایل، او، پربھنی
9881836729
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف

فی الوقت ایس، آئی، آر کا کام پورے مہاراشٹر میں جاری ہے، جس میں میپنگ، پروجنی اور سیلف میپنگ کے فارم بھرے جا رہے ہیں، جس کو SIR کہتے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا ہر بیس سال یا بائیس سال بعد سروے کرواتا ہے، جس کا مقصد انتخابی فہرستوں کو صاف و شفاف بنانا، اور ناموں میں جو بے ضابطگیاں، بے قاعدگیاں اور غلطیاں ہوئی ہیں، ان ناموں کو درست کرنا، ناموں میں اسپیلنگ کو درست کرنا، مرحومین اور شفٹڈ ناموں کو حذف کرنا، اور جو لوگ یعنی ووٹرز غیر حاضر ہیں، انہیں تلاش کرکے ان کے فارم بھرنا، اور انہیں 2002 کی فہرست، جن میں ان کے والدین، دادا دادی کے نام سے ایڈ کرنا، الیکشن کمیشن آف انڈیا کا ایک مقصد ہوتا ہے۔ جس سے انتخابی فہرستوں کو صاف و شفاف کیا جاتا ہے۔ لیکن کچھ لوگ اس کو لے کر خوف و ڈر کا ماحول پیدا کر رہے ہیں۔ نام ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایسا ہوگا، ویسا ہوگا۔ کچھ نہیں ہوگا۔ لیکن ہماری یہ اولین ذمہ داری ہے کہ ہم وقت نکال کر SIR کا فارم بھریں اور ناموں میں ہوئی غلطیوں اور بے ضابطگیوں کو دور کریں، جو ایک اہم ترین ضرورت ہے۔ اس میں لاپرواہی اور سستی نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اپنے ڈاکیومنٹس درست رکھیں، اور صاف و شفاف فہرست بنانے میں بی، ایل، او، اے، ای، آر، او، نوڈل آفیسر اور سپروائزر کا ساتھ دیں۔ اور واضح رہیں کہ ایس، آئی، آر کے فارم بھرنے کی آخری تاریخ 8 اگست 2026 ہے۔ لہٰذا تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ وقت سے پہلے اپنے فارم بھرنے کی کوشش کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے