कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین ہائی اسکول، پربھنی میں پی ٹی اے اجلاس کامیابی سے منعقد

پربھنی:29؍جولائی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام مؤید المسلمین ہائی اسکول، پربھنی میں انجمن معلمین و سرپرست (PTA) کا اجلاس نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لیے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اسکول کی سالانہ تعلیمی تھیم "Good to Great” کو والدین کے سامنے پیش کرتے ہوئے اس کے مقاصد اور عملی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ مجلسِ عاملہ (PTA Executive Committee) کی تشکیل کے لیے اراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔ والدین کو سال بھر کے مجوزہ پروگراموں، امتحانات، ہم نصابی سرگرمیوں اور اسکول کے Outcome Targets سے تفصیل کے ساتھ واقف کرایا گیا۔ طلبہ کی باقاعدہ حاضری، وقت کی پابندی، یونیفارم کی پابندی اور تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے میں والدین کے مؤثر کردار پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر والدین کے سوالات اور تجاویز کو سنا گیا اور ان کے مناسب جوابات دیے گئے۔ اجلاس کے اختتام پر صدرِ مدرس نے تمام والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ والدین اور اساتذہ کے باہمی تعاون سے طلبہ کو تعلیمی، اخلاقی اور شخصیتی میدان میں "Good to Great” کے سفر پر گامزن کیا جائے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے