कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محبت کا فریب اور اندھے اعتماد کا بھیانک انجام

تحریر:فضیل اختر قاسمی بھیروی

یہ بھگوا لو ٹریپ کا ایک اور بھیانک اور دل دہلا دینے والا انجام ہے۔ اتر پردیش کے ضلع سیتاپور سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ انشراح ایوبی، جس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی تھی، شریشٹھ ملک نامی شخص پر آنکھیں بند کر کے اعتماد کیا۔ محبت اور جھوٹے وعدوں کے جال میں پھنس کر انشراح نے اپنے گھر والوں اور اپنے مذہب کو چھوڑ کر شریشٹھ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا، لیکن اس کا انجام موت کی صورت میں نکلا۔
انشراح اور شریشٹھ ملک دونوں سافٹ ویئر/اے آئی انجینئر تھے اور گروگرام کے سیکٹر 55 میں ایک پی جی رہائش گاہ میں ساتھ رہتے تھے۔ شریشٹھ ملک نے انشراح پر چاقو سے حملہ کر کے اسے بے دردی سے قتل کر دیا اور پھر خود بھی ٹرین کے آگے کود کر اپنی جان دے دی۔
یہ واقعہ بھگوا لو ٹریپ کے بھیانک نتائج کا ایک اور ثبوت ہے اور مسلم خواتین کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ محبت اور جھوٹے وعدوں کے جال میں پھنس کر اپنی زندگی اور اپنے دین کو خطرے میں ڈالنے سے بچنا چاہیے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے