कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانچ چیزیں پانچ چیزوں سے پہچانی جاتی ہیں !

ابو خالد قاسمی
خادم جامعہ اسلامیہ گلزار قرآنیہ کلچھینہ غازی آباد

پانچ چیزیں پانچ چیزوں سے پہچانی جاتی ہیں !
1… الشجرة تعرف من ثمارها
درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔

2.. و المرأة عند إفتقار زوجها
اور عورت اپنے شوہر کی تنگدستی (غریبی) کے وقت پہچانی جاتی ہے۔

3…..و الصديق عند الشدة
اور دوست مصیبت (مشکل وقت) میں پہچانا جاتا ہے۔

4…. و المؤمن عند الإبتلاء
اور مومن آزمائش کے وقت پہچانا جاتا ہے۔

5…. و الكريم عند الحاجة
اور سخی (شریف انسان) ضرورت کے وقت پہچانا جاتا ہے۔

پانچ چیزیں پانچ کو بلند کرتی ہیں

1…. التواضع يرفع العلماء
عاجزی و انکساری علماء کے مرتبے کو بلند کرتی ہے۔

2… و المال يرفع اللئام
اور مال کمینوں (کم ظرف لوگوں) کو بلند کر دیتا ہے۔

3… و الصمت يرفع الزلل
اور خاموشی لغزشوں (کے اثرات) کو مٹا دیتی ہے۔

4…. و الحياء يرفع الخلق
اور حیا اخلاق کو بلند کرتی ہے۔

5…. و الهزل يرفع الكلفة
اور ہنسی مذاق (بے تکلفی) تکلف کی دوریوں کو اٹھا دیتا ہے۔

اور پانچ چیزیں پانچ چیزوں کو لاتی ہیں

1….. الإستغفار يأتي بالرزق
استغفار (اللہ سے معافی مانگنا) رزق لاتا ہے۔

2… و غض البصر يأتي بالفراسة
اور نظروں کو جھکانا بصیرت (فراست) لاتا ہے۔

3…و الحياء يأتي بالخير
اور حیا اپنے ساتھ خیر (بھلائی) لاتی ہے۔

4….و لين الكلام يأتي بالمسألة
اور گفتگو کی نرمی مانگی جانے والی حاجت کو پورا کرتی ہے۔

5….و الغضب يأتي بالندم
اور غصہ اپنے ساتھ ندامت
(پشیمانی) لاتا ہے۔

اور پانچ چیزیں پانچ چیزوں کو ٹال دیتی ہیں

1…. لين الكلام يصرف الغضب
نرم گفتگو غصے کو ٹھنڈا کرتی ہے۔

2…و الإستعاذة بالله تصرف الشيطان
اور اللہ کی پناہ مانگنا (اعوذ باللہ پڑھنا) شیطان کو دور کرتا ہے۔

3…. و التأني يصرف الندامة
اور بردباری (سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا) پشیمانی کو دور کرتی ہے۔

4…. و إمساك اللسان يصرف الخطأ
اور زبان پر قابو رکھنا غلطیوں سے بچاتا ہے۔

5… و الدعاء يصرف شر القدر
اور دعا تقدیر کے شر کو ٹال دیتی ہے۔

پانچ چیزوں کا قرب خوشبختی ہے

1…. الإبن البار
فرمانبردار بیٹا۔

2…. و الزوجة الصالحة
اور نیک بیوی۔

3…. و الصديق الوفي
اور وفادار دوست۔

4…. و الجار المؤمن
اور ایمان دار (خیرخواہ) پڑوسی۔

5…. و العالم الفقيه
اور فقیہ (دین کی گہری سمجھ رکھنے والا) عالم۔

اور پانچ چیزیں پانچ چیزوں سے خوشگوار بنتی ہیں

1…. الصحة برغد العيش
صحت، خوشحال زندگی سے۔

2….و السفر بحسن الصحبة
اور سفر، اچھے ساتھی سے۔

3…. و الجمال بحسن الخلق
اور خوبصورتی، اچھے اخلاق سے۔

4….و النوم براحة البال
اور نیند، ذہن کے سکون سے۔

5…. و الليل بذكر الله
اور رات، اللہ کے ذکر سے۔

خوبصورت موازنہ اور قرآنی نکتہ:

1…على قدر الهدف يكون الانطلاق ..
منزل کی اہمیت کے مطابق ہی قدم بڑھایا جاتا ہے… چنانچہ:
1….ففــي طلب الرزق قال: ‘فامشوا’
رزق کی تلاش کے لیے اللہ نے فرمایا: "تو چلو "۔

2…و للصلاة قال: ‘فاسعوا’
اور نماز کے لیے فرمایا: "تو جلدی کرو (سعی کرو)”۔

3…و للجنة قال: ‘و سارعوا’
اور جنت کے لیے فرمایا: "اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ لگاؤ”۔

4….و أما إليه سبحانه فقال: ‘ففروا إلى الله’
لیکن جب باری خود اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ذاتِ اقدس کی آئی تو فرمایا: "تو اللہ کی طرف بھاگو (فرار اختیار کرو)”۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے