कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ششم جماعت : سائنس کی کتاب کا سرسری جائزہ

تحریر:عارف محمد خان (B.Sc.B.Ed.M.A.M.Ed)
صدر مدرس ،عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار،جلگاؤں
موبائل:8087292683

قومی تعلیمی پالیسی2020کے تناظر میں تیار کردہ ریاستی نصاب کا خاکہ SCFاور اس پر مبنی تعلیمی نصاب 2025کا نفاذ تعلیمی سال 2026-2027سے مرحلہ وار طریقے سے کیا جائے گا۔قومی تعلیمی پالیسی 2020کے مطابق استاد کا کردار محض معلومات فراہم کرنے والے کی بجائے تسہیل کار کا ہے۔اس درسی کتاب کا اہم مقصد طلبہ میں تجّسس پیدا کرنا اور منطقی سوچ کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔
نصابی اہداف اور آموزشی ماحصل:کتاب کو کل 9نصابی اہداف میں تقسیم کیا گیا ہے۔
۱)مادے کی دنیا ،اس کے اجزا،خصوصیات اور نوعیت کا مطالعہ کرنا۔
۲)سائنسی اور ریاضیاتی نقطہ نظر سے طبعی کائنات کا مطالعہ کرنا۔
۳)سائنسی تصوارت کے ذریعے جانداروں کی دنیا کی کھوج کرنا۔
۴)مضبوط،صفائی،تندرست اور صحت مند زندگی کے اجزائ کی اہمیت کو سمجھنا۔
۵)سائنس،ٹکنالوجی اور سماج کے درمیان تعلق کو سمجھنا۔
۶)سائنسی علم اور سائنسی دریافتوں کے عمل کے ارتقائ کے مطابق سائنس کی نوعیت اور عمل کو سمجھنا۔
۷)سائنس سے متعلق سوالات،مشاہدات اور نتائج کے بارے میں گفتگو کرنا۔
۸)تاریخی دور سے لے کر آج تک سائنس کے مجموعی شعبے میں بھارت کے تعاون کو سمجھنا اور اس پر فخر کرنا۔
۹)سائنس کے تمام شعبوں میں ہونے والی نئی نئی ایجادات،تصورات ،غیر حل شدہ سوالات کے بارے میں بیداری کرنا۔
ساتھ ہی تمام اہداف کی آموزشی صلاحیتیں اور آموزشی ماحصل بھی دیئے گئے ہیں۔کتاب میں کل 13اسباق شامل ہیں کئے گئے ہیں جو طبعیات،کیمیائ اور حیاتیات کا ایک بہترین امتزاج ہیں۔کتاب کل 122صفحات پر مشتمل ہے اور صفحہ نمبر123پر عملی کام (تجربات)کی فہرست دی گئی ہے۔
سرِ ورق: کتاب کا سرِ ورق نہایت دیدہ زیب اور تعلیمی مقاصد کے عین مطابق ہے۔سر ورق پر بچوں کو درختوں کی پیمائش کرتے ہوئے اور مٹی کا معائنہو اس کے اجزائ کو علیحدہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔جو علمی اور تجزیاتی تدریس کی عکاسی کرتا ہے۔
پشتِ ورق:پشت پر فلکیاتی دوربین (ریڈیو ٹیلی اسکوپ) اور ستاروں بھرے آسمان کا مشاہدہ کرتے بچوں کی تصویر ہے۔جو طلبہ میں کائنات اور جدید سائنس کے تئیں تجّسس پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
کتاب کا اندرون :چھٹی جماعت کی یہ درسی کتاب طلبہ کے لیے جتنی نئی اور کچھ مختلف انداز کی ہے،اتنی ہی اساتذہ کے لیے بھی ہے۔سبق میں معلومات کی پیشکش کے دوران جگہ جگہ خانوں میں ’’آئیے غور کریں‘‘ ’’آئیے عمل کریں‘‘ ’’کیا آپ کو معلوم ہے‘‘’’کیا ہوگا اگر‘‘’’اسے ہمیشہ ذہن میں رکھیں‘‘اور مواد میں شامل ایسے سوالات جن کے جوابات نہیں ملتے ۔مشاہدات کی مہارت ،تجربات میں تنوع اور انھیں اپنے الفاظ میں ڈھالتے وقت لسانی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے شعوری طور پر تیار کیے گیے بوسٹرز ہیں۔اسباق میں شامل تصاویر کا انداز،مشقیں اور سرگرمیاں ایک طویل تجربے پر مبنی فکر کی بنیاد ہیں۔مختلف تصاویر اور ہر سبق کا تجّسس بڑھانے والے دلچسپ آغاز ،درسی کتاب اور سائنس کے تئیں طلبہ کی دلچسپی اور اپنائیت کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔مشقوں میں کئی ایسے سوالات شامل ہیں جو صرف ایک ہی متوقع صحیح جواب کے روایتی دائرے سے باہر ہیں۔متوازی سوچ ،متبادل سوچ ،تجزیاتی سوچ اور مہارتوں کے فروغ کے لیے ایسے سوالات دراصل بیج کا کام کرتے ہیں۔مختلف امور میں روایات،طریقے ،ماحول وغیرہ سے متعلق ’آئیے معلوم کریں‘اور اسے جماعت میں پیش کیجئے یا اپنے دوستوں کو بتائیے۔جیسی تجاویز دی ہوئی ہیں۔مجموعی طور پر ایک بہترین کتاب ترتیب دی گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے