कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: جانوروں کو لے جانے والے ٹرک پر کارروائی

22 جانور پکڑے گئے، 11 لاکھ 20 ہزار روپئے کا مال ضبط

ناندیڑ:23؍مئی ( اعتبار نیوز) ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ سری کرشن کوکاٹے کی رہنمائی میں اردھاپور پولیس نے آج علی الصبح ایک ٹرک کا تعاقب کرتے ہوئے ٹرک میں گائے کی نسل کے 22 جانور برآمد کئے اور انہیں پکڑ لیا۔ ان میں سے 3 مر چکے تھے۔پولیس کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق آج اردھاپور پولیس انسپکٹر چندر شیکھر کدم، پولیس سب انسپکٹر شیخ ایوب، پولیس عملدارکدم، ڈانگے صبح 6 بجے بھوکر پھاٹہسے بھوکر جانے والی سڑک پر بارسگاؤں پاٹی کے قریب گشت کررہے تھے اس دوران ٹرک نمبر MH40BL-3762کو رُکنے کا اشارہ کیا۔ لیکن وہ ٹرک نہیں رُکا اور آگے بڑھ گیا،اردھاپور پولیس نے اس کا پیچھا کر کےبارسگاؤں میں ماؤلی پٹرول پمپ کے قریب بھوکر روڈ پر اوور ٹیک کرکے اسے روک دیا۔تب ٹرک ڈرائیور اور اُس کے ساتھ موجود ایک شخص ٹرک سے نیچے اُتر کر بازو کے کھیت میں بھاگ گئے، پولیس نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی، تاہم وہ نہیں ملے۔ اس ٹرک میں گائے کی نسل کے جانوروں کو لے جایا جا رہا تھا ۔ یہ ٹرک ناگپور سے جانوروں کو لے کر حیدرآباد (تلنگانہ) جا رہا تھا۔ اس ٹرک میں کل 22 مویشی تھے جن میں تین مردہ بیل بھی شامل تھے۔ باقی 19 بیلوں میں دو گورے تھے۔ ان بیلوں کی کل قیمت4 لاکھ 20 ہزار روپئے ہے اور ٹرک کی قیمت 7 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ اردھا پور پولیس اسٹیشن کے پولیس افسر مہیندر لکشمن راؤ ڈانگے کی جانب سے دی گئی شکایت پراس معاملہ میں ٹرک ڈرائیور و مالک اور دیگر ایک شخص پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے