कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریاست مہاراشٹر کے کارپوریٹرز متوجہ ہوں

آپ کے آئندہ الیکشن میں کامیابی کے لیے ووٹر کا نام فہرست میں باقی رہنا ضروری ہے

از قلم محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
معلم مؤید المسلمین پرائمری اسکول و ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز، پربھنی

معزز کارپوریٹرز حضرات!
آپ وہ منتخب قیادت ہیں جن پر عوام نے اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حقوق اور مستقبل کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی ہے اور اس ذمہ داری کو ادا کرنے آج ایک نہایت اہم اور حساس مرحلہ ہمارے سامنے ہے، جو نہ صرف جمہوری نظام کی بقا بلکہ عوام کے بنیادی حقِ رائے دہی کے تحفظ سے اور آپ کی آئندہ الیکشن میں کامیابی سے بھی جڑا ہوا ہے۔
جیسا کہ آپ بخوبی واقف ہیں کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ریاست مہاراشٹر میں ایس آئی آر (SIR) کے پہلے مرحلے کا آغاز 29 جون سے ہو چکا ہے، جس کا اختتام 30 جولائی کو ہونے والا ہے۔ یعنی اب اس اہم قومی فریضے کی تکمیل کے لیے صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں۔
الحمدللہ شہر کے کچھ باہمت، ذمہ دار اور فرض شناس کارپوریٹر حضرات نے منظم انداز میں اس کام کا آغاز کیا ہے، جو قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید عمل ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ یہ بھی لکھنا پڑتا ہے کہ کئی علاقوں میں اس اہم کام میں سستی، غفلت، عدم توجہی اور عدم تعاون پایا جا رہا ہے، اور عوام کی رہنمائی کے لیے کوئی مؤثر نظام نظر نہیں آ رہا۔
لہٰذا اس نازک اور اہم موقع پر ہم تمام کارپوریٹر حضرات سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ درج ذیل نکات کی روشنی میں فوری، مؤثر اور منظم اقدامات کریں۔ یاد رکھیں آپ کی SIR کے لیے کی جانے والی رہنمائی و مدد کو یاد رکھا جائے گا۔
1۔ اپنے دفاتر کو تمام وارڈز کے لیے مرکزی رہنمائی مراکز بنایا جائے، جہاں تربیت یافتہ ٹیم ہر وقت عوام کی مدد کے لیے موجود ہو۔
2۔ جس طرح آپ نے اپنی زبردست انتخابی مہم چلاتے ہوئے اپنی کامیابی کو یقینی بنایا، اسی جذبے کے ساتھ ووٹروں کے تحفظ اور ان کے نام فہرستِ رائے دہندگان میں برقرار رکھنے کے لیے بیداری مہم چلائیں اور دن رات محنت کریں۔
3۔ عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے پمفلٹس تقسیم کیے جائیں اور آپ کی اپیل پر مشتمل ویڈیوز جاری کی جائیں۔
4۔ روزانہ کی بنیاد پر اس کام کا جائزہ لیا جائے اور 29 جولائی، آخری تاریخ سے قبل ہی اس عمل کو سو فیصد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔
اپنے وارڈ میں بی ایل او (BLO) حضرات کو مکمل سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ سکون اور اطمینان کے ساتھ اپنا کام انجام دے سکیں۔
اگر ایس آئی آر کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش آئے تو فوراً اپنی پارٹی اور ضلع انتظامیہ سے رابطہ کر کے مسائل کا حل نکالا جائے۔
مختصر یہ کہ ہم آپ سے یہی امید رکھتے ہوئے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ آپ اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور احساس کرتے ہوئے اس اہم قومی فریضے کو سنجیدگی، اخلاص اور سرعت کے ساتھ مکمل کریں گے، تاکہ ہر شہری کا جمہوری حق اور آئندہ الیکشن میں آپ کی سیٹ محفوظ رہ سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے