कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریاستِ مہاراشٹر کی ملی، مذہبی اور سماجی تنظیموں سے درد مندانہ اپیل

از قلم: محمد سرور شریف ابنِ یوسف شریف
معلم، مؤید المسلمین پرائمری اسکول و ضلع نامہ نگار، اعتبار نیوز، پربھنی

الحمدللہ! ریاستِ مہاراشٹر، بالخصوص شہر پربھنی کی ملی، مذہبی اور سماجی تنظیمیں ہمیشہ سے ملتِ اسلامیہ کے مسائل میں پیش پیش رہی ہیں۔ ہر نازک موقع پر ان تنظیموں نے جس ذمہ داری، اخلاص اور جذبۂ خدمت کے ساتھ رہنمائی اور عملی اقدام کیے ہیں، وہ قابلِ تحسین اور لائقِ صد ستائش ہے۔ یہی وہ تنظیمیں ہیں جنہوں نے ہر دور میں ملت کی صحیح سمت میں رہنمائی کرتے ہوئے اتحاد و بیداری کا چراغ روشن رکھا۔ جن میں سرفہرست جمعیتہ العلماء ہند (ارشد مدنی)، جمعیتہ العلماء ہند (محمود مدنی)، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، جماعت اسلامی ہند، تبلیغی جماعت، رحمن فاؤنڈیشن، آل انڈیا علماء بورڈ، آل انڈیا سنی جماعت، جمعیت اہلِ حدیث ہیں۔
ذمہ داران و عہدہ داران!
آج ایک بار پھر ایک نہایت اہم مرحلہ درپیش ہے۔ یعنی آپ سب بخوبی واقف ہیں کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 29 جون تا 29 جولائی جاری ایس آئی آر (SIR) کے عمل کا آغاز ہو چکا ہے اور اس تعلق سے مختلف تنظیمیں فکر مند ہیں اور الحمدللہ بعض تنظیمیں میدانِ عمل میں سرگرم بھی ہیں۔ تاہم موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ اس کام کو مزید منظم، تیز اور مؤثر انداز میں جنگی پیمانے پر انجام دیا جائے، تاکہ کوئی بھی فرد اس اہم عمل سے محروم نہ رہ جائے۔
اس ضمن میں چند اہم نکات نہایت ادب اور درد کے ساتھ پیشِ خدمت ہیں:
1۔ ریاست کے ہر شہر میں فوری طور پر SIR کا ایک مرکزی آفس قائم کیا جائے، جہاں شہری و ضلعی سطح کے مسائل کو حل کرنے والا ذمہ دار عملہ موجود ہو۔ یہ آفس اس بات کی نگرانی کرے کہ ضلع کے ہر علاقے میں کام صحیح انداز میں جاری ہے یا کوئی مسائل ہیں، اور اگر کہیں بی ایل او (BLO) نہ پہنچے یا کام میں رکاوٹ ہو تو فوراً ضلع انتظامیہ سے نمائندگی کی جائے۔
2۔ ہر تنظیم اپنے اراکین اور کارکنان کی ایک باقاعدہ میٹنگ منعقد کرے، جس میں اس عمل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے منظم انداز میں کام شروع کرنے کی ترغیب دی جائے۔
3۔ تمام تنظیمیں اپنے دفاتر کو SIR کے کام کے لیے کھلا رکھیں، جہاں تربیت یافتہ ٹیم عوام کی رہنمائی کرے اور فارم بھرنے سمیت دیگر ضروری امور میں مدد فراہم کرے۔
4۔ ہر تنظیم اپنی سطح پر عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر بھرپور تشہیری مہم چلائے، تاکہ لوگ اس عمل کی اہمیت کو سمجھیں اور مقررہ وقت میں اس کام کو مکمل کریں۔
5۔ تنظیموں کے ذمہ داران اور شہر کے بااثر افراد کی جانب سے عوام کے نام ویڈیو کی شکل میں اپیلیں جاری کی جائیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس عمل میں شامل ہوں۔
6۔ تمام تنظیمیں اپنے اضلاع کے تعلقہ جات اور دیہات تک اس پیغام کو پہنچائیں اور وہاں کے ذمہ داران کو اس کام کو سنجیدگی کے ساتھ مکمل کرنے کی ترغیب دیں۔
7۔ تمام تنظیمیں اپنے اراکین اور ذمہ داران کو ہدایت دیں کہ 29 جولائی تک اپنے موبائل کے ڈی پی اور اسٹیٹس کو صرف SIR کی رہنمائی اور آگاہی کے لیے مخصوص رکھیں، تاکہ ایک مؤثر ڈیجیٹل بیداری مہم چلائی جا سکے۔
8۔ مختلف علاقوں میں دن بھر کیمپ منعقد کیے جائیں، جہاں فارم بھرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مکمل سہولیات فراہم ہوں۔
9۔ اس انتہائی اہم کام کے ضمن میں مزید جو بھی اقدامات ممکن ہوں، ان کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنایا جائے۔
تمام ملی، مذہبی اور سماجی تنظیموں سے نہایت درد مندانہ اپیل ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح اس موقع پر بھی اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے آگے آئیں اور اس اہم فریضے کو بھرپور انداز میں انجام دیں۔ یہ صرف ایک انتظامی عمل نہیں بلکہ ملت کے مستقبل سے جڑا ایک اہم مرحلہ ہے، جس میں ہماری سنجیدگی، اتحاد اور عملی جدوجہد ہی کامیابی کی ضمانت بن سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ اس کام کو مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے