कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیفا ورلڈکپ: جرمنی کیخلاف تاریخی کامیابی پر پیراگوئے میں جشن، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

بوسٹن :یکم؍جولائی:فیفا ورلڈکپ کے رانڈ آف 32 کے ناک آٹ میچ میں پیراگوئے نے 4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا، شاندار فتح کی خوشی میں پیراگوئیکے صدر نے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔بوسٹن میں کھیلا گیا میچ مقررہ اور اضافی وقت میں ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ پھر میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آٹ کے سڈن ڈیتھ سیشن میں ہوا۔شوٹ آٹ کی 5،5 پنالٹیز میں دونوں ٹیموں نے 3،3 گول کیے تاہم سڈن ڈیتھ سیشن کی پہلی پنالٹی جرمنی کے کھلاڑی نے ضائع کر دی، جس کے بعد پیراگوئے کے کھلاڑی نے گول کرکے ٹیم کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا اور جرمنی کا سفر ایونٹ میں ختم ہوگیا۔شاندار فتح کے بعد پیراگوئیکے صدر نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف کھیل میں فتح نہیں بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر ایک قومی اعزاز ہے۔صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کییگئے سرکاری حکم نامے میں کہا گیا کہ حکومت نے عام تعطیل کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ پورے پیراگوئے کے شہری اکٹھے ہو کر اس تاریخی کامیابی کا جشن مناسکیں۔پیراگوئیکی کامیابی کے بعد ہزاروں شائقین سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور جشن منایا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے