कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

زندگی

تحریر: خان افراء تسکین بنت محبوب خان

لفظِ زندگی صرف ۵ حروف کی ہے، لیکن ان پانچ حروف میں نہ جانے کتنے سالوں کا سفر ہوتا ہے۔ کتنے سالوں کی خوشی، غم، تکلیف، درد، صبر، چھپا ہوتا ہے!!
زندگی کو جینے کے لیے انسان دو نظریئے سے سوچتا ہے۔
ایک وہ کہ وہ سوچتا ہے میری زندگی بہت خوشگوار ہو، کسی چیز کی کمی نہ ہو، کسی چیز میں رکاوٹ نہ ہو، جیسا وہ چاہے صرف ویسے زندگی گزار سکیں۔ ہر چیز اسکے مرضی کے مطابق ہونی چاہیے۔
دوسری وہ سوچ کہ بندہ سوچتا ہے میری زندگی میں اتنے درد کیوں، مجھ پر اتنی آزمائش کیوں، ہر درد کے لیے میں ہی کیوں؟
آپ کو پتہ ہے زندگی ہماری سوچوں سے بہت آگے کی چیز ہے، جہاں ہماری سوچ اور ضرورت ختم ہوتی ہے نہ، تو زندگی اُس سے بھی زیادہ عزیز چیز ہے، زندگی کا مطلب یہ نہیں کہ پیسہ، شہرت، کامیابی، درد، تکلیف ملے۔ نہیں، ایسا نہیں ہے بلکہ زندگی اتنی حسین ہے نہ کہ آپ یقین نہیں کرو گے!!
اللہ پاک نے ہمیں زندگی جیسی انمول نعمت دی ہے اور اگر زندگی کوئی انمول چیز نہیں ہوتی تو پھر اللہ ہمیں عطا ہی کیوں کرتا؟ اللہ تعالیٰ نے جو ہمیں زندگی جیسی نعمت دی ہے، نہ ہم نے اُس نعمت کو ضائع کر دیا، اس دُنیا کی رنگ رنگلیوں میں اور ہم تو یہ بھی جانتے ہیں دُنیا دھوکہ ہے لیکن پھر بھی اس دھوکے کے اندر ایسے کھو گئے کہ زندگی کا مقصد بھول گئے اور بےمقصد زندگی گزار رہے۔
میں نے اکثر لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ اسی زندگی سے اچھی تو موت ہے۔ یہ خدا کی نہ شکری ہے۔ ہم یہ بھول گئے ہیں کہ کچھ لوگ اس زندگی کے لیے بھی ترس رہے ہیں، کوئی زندہ رہنے کے لیے ترس رہے، کوئی اپنی اولاد کی ترقی دیکھنے کے لیے اس دنیا میں رہنا چاہتا ہے۔
اس انمول موتی کو ضائع نہ کر یں، اب بھی وقت ہے ہوش میں آ جائیں۔ اللّٰہ سُبحان اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں یہ زندگی اس لیے نہیں دی، کہ ہم اس کو برباد کر دیں۔ اللہ نے ہمیں یہ زندگی اس لیے دی ک
ہ ہم اللہ کی عبادت کریں، اسکے احکام کو سمجھیں، سنت رسولﷺ کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں، دین کو دنیا بھر میں پھیلائیں اور لوگوں کو بتائیں کہ اپنی زندگی کو برباد نہ کریں۔ اللہ نے جو ہمیں زندگی جیسی نعمت دی ہے، اُس کا فائدہ اٹھائیں، اپنی دنیا اور آخرت سوار لیں!!
یہ دنیا فانی ہے، حقیقی دنیا اصل زندگی ہے ہماری!!
حقیقی دنیا کی تیاری کرنے کے لیے اللہنے ہمیں اس فانی دنیا میں بھیجا اور ہم تو زندگی کو بےمقصد گزار رہے ہیں، اپنی زندگی کا صرف ایک مقصد رکھیں، کہ اللہ کو راضی کر لیں، جب اللہ راضی ہوگا تب زندگی آسان بہت آسان خوبصورت بن جائے گی!!
دنیا میں زندہ رہنے کا کچھ مقصد بنائیں۔ کیونکہ بہت سے لوگ ہیں جو آپ کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں ذندہ رہنے کے لیے زندگی ملی ہے، اور ہم صرف زندگی گزارنے کے لیے زندہ ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے