कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گھر سے ٹکراتی خطرناک بجلی کی تار، مکینوں کی جان کو لاحق خطرہ

سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل کی محکمہ بجلی سے نمائندگی

ناندیڑ:22؍جون (نامہ نگار) دیگلور ناکہ، مال ٹیکڑی روڈ علاقے میں ایک رہائشی مکان پر بار بار بجلی کی تار کے چھونے سے مکینوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل نے محکمہ بجلی کے جونیئر انجینئر کو تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔درخواست کے مطابق ڈی پی نمبر 81 کے بائیں جانب واقع محمد حفیظ غلام جیلانی کے مکان سے بجلی کی تار مسلسل ٹکرا رہی ہے، جس کے باعث برقی رو براہِ راست گھر تک منتقل ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف اہلِ خانہ کے لیے تشویشناک ہے بلکہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔عبدالرحیم پٹیل نے محکمہ بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک بجلی کی تار کا فوری بندوبست کیا جائے اور ممکنہ حادثے سے قبل حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی اور کوئی جانی نقصان پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی۔اس ضمن میں درخواست کے ساتھ موقع کی تصاویر بھی محکمہ کو فراہم کی گئی ہیں۔ علاقہ کے مکینوں نے بھی محکمہ بجلی سے فوری توجہ دینے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے