कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں سنی تربیتی اجتماع کا تاریخ ساز انعقاد

ناندیڑ:21؍جون ( راست) انجمن اصلاح و تربیت ناندیڑ کی جانب سے 20 جون 2026ء بروز ہفتہ خواتین کا ایک روزہ عظیم الشان سنی تربیتی اجتماع کا انعقاد ٹیپو سلطان روڈ، نوری چوک، ناندیڑ B.K. فنکشن ہال میں عمل میں آیا۔ اجتماع میں تقریباً تین سے چار ہزار خواتینِ اسلام نے شرکت کی جن کی مکمل دینی تربیت کی گئی، جس میں طہارت، نماز، تجہیز و تکفین کے مسائل بتائے گئے۔اس سنی تربیتی اجتماع کی صدارت کر رہی تھیں محترمہ عالمہ فاضلہ نکہت فاطمہ صاحبہ ناندیڑ اور محترمہ عالمہ فاضلہ معراج فاطمہ رضویہ کی نظامت سے اس پروگرام کا آغاز ہوا۔ پروگرام کے آغاز پر عالمہ فاضلہ فاطمہ صاحبہ ناندیڑ کی تلاوتِ کلامِ اللہ سے شروع کیا گیا اور پھر اس کے بعد محترمہ عالمہ فاضلہ صبا ارم فاطمہ رضویہ صدر معلمہ مدرسۃ البنات فاطمۃ الزہرا نے میدانِ کربلا میں خواتینِ اسلام کا کردار پر وسیع گفتگو فرماتے ہوئے محترمہ عالمہ فاضلہ مریم فاطمہ رضویہ صاحبہ صدر معلمہ مدرسہ قادریہ مسعودیہ للبنات نے باطل مذہبوں کے عقیدوں سے آگاہ کیا اور پھر شہر حیدرآباد سے تشریف لائی ہوئی مہمان محترمہ عالمہ فاضلہ مفتیہ عطیہ فاطمہ صاحبہ نے سود بیاز (گٹ) کی وجہ سے معاشرے میں ہو رہی تباہ کاریوں پر وسیع گفتگو فرمایا۔ساتھ ہی نرسی سے آئی ہوئی مہمان محترمہ عالمہ فاضلہ فارحہ صدیقی صاحبہ نائب ناظمِ تعلیمات مدرسہ قادریہ ریاض البنات نے فتنۂ ارتداد جیسے عنوان پر وسیع گفتگو فرمایا۔ پھر اس کے بعد شہر ناگپور سے آئی ہوئی اس اجتماع کی خصوصی مہمان محترمہ عالمہ فاضلہ سیدہ شمیم فاطمہ رضویہ صاحبہ نے اسلام میں آزادیٔ نسواں کے تصور سے آئی ہوئی تمام خواتین کو آگاہ کیا اور پھر سنی تربیتی اجتماع کے اختتام پر صلوٰۃ و سلام و محترمہ عالمہ فاضلہ سیدہ شمیم فاطمہ رضویہ صاحبہ کی اجتماعی دعا پر سنی تربیتی اجتماع کا اختتام ہوا۔اس تاریخ ساز اجتماع کی کامیابی کے لیے انجمن اصلاح و تربیت ناندیڑ کے ارکان کی محنت و جمیع انجمنانِ اہلِ سنت و الجماعت نے اہم رول ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے