कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر مجاز اشتہاری ہورڈنگز کے خلاف سخت کارروائی

اشوک نگر زون میں مقدمہ درج

ناندیڑ:20 جون(نمائندہ اعتبار)ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن نے شہر میں غیر مجاز اشتہاری ہورڈنگز اور بینرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اشوک نگر زون نمبر 2 کے تحت وسنت راؤ نائک مجسمہ تا اشوک نگر سڑک پر واقع ہوٹل تلسی کمفرٹ کے سامنے مرکزی پول پر بغیر اجازت اشتہاری بینر لگانے کے معاملے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔اس سلسلے میں ویدانت شیلندر سبلوک، پرتیما شیلندر سبلوک کے علاوہ بینر تیار کرنے اور نصب کرنے والے روپیش شیلکے کے خلاف ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔میونسپل کارپوریشن کے مطابق شہر کی حدود میں اشتہاری ہورڈنگز لگانے کے لیے مجموعی طور پر 167 مقامات مقرر کیے گئے ہیں، جہاں باقاعدہ فریم نصب ہیں اور ان کے سائز بھی متعین کیے گئے ہیں۔ شہری اور سماجی تنظیمیں مقررہ فیس ادا کرکے ان مقامات پر عارضی اشتہارات آویزاں کر سکتی ہیں۔تاہم 20 جون 2026 کو اشوک نگر علاقے میں بغیر اجازت تجارتی نوعیت کا اشتہار نصب کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا، جس پر مہاراشٹر انسدادِ بدصورتی قانون 1995 کی دفعہ 3 کی خلاف ورزی کے تحت متعلقہ افراد کے خلاف میونسپل کارپوریشن نے شکایت نمبر 0290/2026 درج کرائی۔یہ کارروائی میونسپل کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے کے احکامات پر ایڈیشنل کمشنر گیریش قدم اور ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ کارروائی میں اشوک نگر علاقائی دفتر کے افسر راجیش جادھو، تعمیراتی معاون سچن گجبھارے، شمالی ناندیڑ انسدادِ تجاوزات دستے کے سربراہ دتہ کلیانکر اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا۔
قانونی ہورڈنگز کی اجازت کے لیے آسان نظام:
میونسپل کارپوریشن نے ہورڈنگز اور بینرز کی اجازت کے لیے آن لائن نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت 48 گھنٹوں کے اندر اجازت نامہ جاری کیا جاتا ہے۔ کم از کم تین دن کے لیے بینر یا ہورڈنگ لگانے کی اجازت انتہائی معمولی فیس پر فراہم کی جاتی ہے۔شہر میں عارضی اشتہارات کے لیے 167 مقامات مختص کیے گئے ہیں۔ شہری میونسپل کارپوریشن کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست موصول ہونے کے بعد متعلقہ علاقائی افسر اجازت جاری کرتے ہیں اور اجازت نامے پر حکومتی ضابطے کے مطابق کیو آر کوڈ فراہم کیا جاتا ہے، جسے بینر کے نمایاں حصے پر آویزاں کرنا لازمی ہے۔میونسپل انتظامیہ نے شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مجاز مقامات پر اجازت حاصل کرکے ہورڈنگز نصب کریں اور شہر کو بدصورت بنانے سے گریز کرتے ہوئے کارپوریشن کا تعاون کریں۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق غیر مجاز ہورڈنگز اور بینرز نصب کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی سخت قانونی کارروائی اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے