कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: ناگیلی موضع میں 10 کلو گانجہ ضبط

ناندیڑ: 17؍مئی ( نمائندہ اعتبار) مکھیڑ تعلقہ کے ناگیلی موضع میں تقریباً 52؍ چھوٹے بڑے درختوں سے تقریباً 9 کلو 772 گرام ( مالیت 58 ہزار 970 روپئے) گانجہ لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے ضبط کیا اور اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں بھی لیا ہے۔ ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے کی ہدایت کے مطابق لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے کی رہنمائی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 16 مئی کو مدکھیڑ تعلقہ کے ناگیلی موضع میں دبش دے کر گٹ نمبر 70 میں گنے کے کھیت میں تقریباً 52 چھوٹے بڑے درخت لگائے گئے تھے۔ پولیس نے ان درختوںکوضبط کرکے ملزم صاحب راؤ رُکماجی گوہانے ( 52 سال، ساکن بارڈ تعلقہ مدکھیڑ) کو حراست میں لیا ہے اور تقریباً 58ہزار 970 روپئے کا گانجہ ضبط کیا ۔ اس معاملہ میں پولیس انسپکٹر سنتوش شیکڑے کی شکایت پر بارڈ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات بارڈ پولیس کررہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے