कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: دسویں اور بارہویں کے کامیاب طلبہ کو تہنیت

ناندیڑ:15؍جون ( راست) بتاریخ 13؍جون بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء جامع مسجد قلعہ روڈ ناندیڑ میں ماہانہ درسِ بخاری شریف کا انعقاد عمل میں آیا۔ حضرت علامہ مفتی نذیر احمد خان صاحب نقشبندی (حیدرآباد) نے بخاری شریف کا درس دیا جس سے لوگ مستفید ہوئے۔ بعد ازاں دسویں اور بارہویں میں کامیاب ہونے والے طلبۂ کرام کو تہنیت پیش کی گئی، نیز ممتاز نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ کو ترجمۂ کنزالایمان، قانونِ شریعت اور سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کی کتابیں دی گئیں۔مفسر علی خان ولد مصطفیٰ علی خان، شایان خان ولد مشتاق خان، محمد لحمدی ولد سلطان لحمدی، سید نوید اللہ ولد نصر اللہ، محمد شیبان ولد محمد عمران، محمد انس خان ولد محمد اعجاز خان، شیخ عرفات ولد شیخ مسعود اور محمد یاسین ولد محمد فیروز کو انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع پر مفتی شمس الدین صدیقی صاحب، مفتی عبدالعظیم رضوی، حافظ منور صاحب فاروقی، عمر صاحب قادری، حکیم محبوب علی خان، ایڈووکیٹ مشتاق خان، ڈاکٹر محدث علی خان، قاضی تسنیم احمد فاروقی صاحب، حاجی یونس وندھانی، خسرو بھائی نظامی و دیگر حضرات موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے