कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں دفعہ 144 اور اسلحہ بندی کا حکم نافذ

ناندیڑ: 9؍جون (نمائندہ اعتبار)ناندیڑ ضلع میں 11؍جون کی صبح 6 بجے سے 25؍جون 2026ء کی نصف شب تک اسلحہ بندی اور دفعہ 144 (جمع بندی) کے احکامات نافذ رہیں گے۔ یہ اطلاع ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ دفتر کی جانب سے دی گئی ہے۔ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے مقصد سے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ نے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 37 (1) اور (3) کے تحت مذکورہ مدت کے لیے اسلحہ بندی اور جموع بندی کے احکامات نافذ کیے ہیں۔اس حکم کے مطابق پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے اور حکم نامہ میں درج سرگرمیوں کو عوامی مقامات یا ان کے اطراف انجام دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔البتہ یہ حکم ڈیوٹی پر موجود پولیس آفیسران، سرکاری ملازمین، شادی بیاہ کی تقریبات، جنازوں، مذہبی پروگراموں، یاتراؤں اور مجاز حکام کی خصوصی اجازت سے نکالی جانے والی ریلیوں اور جلوسوں پر لاگو نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع، جلسوں، جلوسوں، مورچوں (احتجاجی مارچ) اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دینے کے اختیارات ضلع کے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچارج آفیسران اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ کی جانب سے مجاز قرار دیے گئے دیگر پولیس آفیسران کو حاصل ہوں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے