कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خانقاہِ چشتیہ نظامیہ میں حضرت نظام الدین اولیاءؒ کی 17ویں شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

ملکاپور:9/ جون ( محمد احسان سر) 5 جون کو ضلع بلڈھانہ کے شہر ملکاپور میں واقع گرامن پولیس کوارٹرز کی نوری مسجد کے قریب معروف روحانی مرکز خانقاہِ چشتیہ نظامیہ میں سلطان المشائخ حضرت خواجہ سید نظام الدین اولیاء محبوبِ الٰہیؒ کی 17ویں شریف نہایت عقیدت، احترام اور روحانی ماحول میں منائی گئی. اس موقع پر علاقے بھر سے سیکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کرکے فیوض و برکات حاصل کیں. تقریب میں خصوصی مہمان کے طور پر چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) سے تشریف لائے حضرت الحاج صوفی محسن علی فخری نظامی چشتی صاحب نے شرکت کی. انہوں نے اپنے روحانی خطاب میں حضرت نظام الدین اولیاءؒ کی تعلیمات، محبت، انسانیت اور بھائی چارے کے پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صوفیائے کرام نے ہمیشہ معاشرے میں محبت، رواداری، باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا کام کیا ہے. شام کے وقت منعقدہ خصوصی محفل میں ملک و قوم کی ترقی، امن و امان، خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لیے اجتماعی دعائیں کی گئیں. محفل کے اختتام پر خانقاہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر لنگر کا اہتمام کیا گیا، جس میں حاضرین، زائرین اور عقیدت مندوں نے ادب و احترام کے ساتھ شرکت کی.اس روحانی اجتماع کو کامیاب بنانے میں مقامی کمیٹی اور نوجوانوں نے قابلِ ستائش خدمات انجام دیں. تقریب کے دوران پورا احاطہ روحانی کیفیت، عقیدت اور محبت کے جذبات سے معطر نظر آیا.

 

 

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے