कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں دودھ اور دودھ سے تیار ہونے والی اشیاء میں ملاوٹ پائے جانے پر سخت کارروائی

ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے: ضلعی سطحی ٹیم کی جانب سے جانچ مہم

ناندیڑ: 8؍جون (نمائندہ اعتبار) ضلع میں دودھ پیدا کرنے والے کسانوں، فروخت کنندگان، کوآپریٹو اور نجی ڈیری پروجیکٹس، دودھ سے تیار شدہ اشیاء بنانے والوں اور متعلقہ دکانداروں کی ضلعی سطحی ٹیم کے ذریعے جانچ کی جائے گی۔ جانچ کے دوران اگر ملاوٹ پائی گئی تو متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ ہدایات ضلع کلکٹر اور کمیٹی کے صدر کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔دودھ اور دودھ سے تیار ہونے والی اشیاء میں ملاوٹ کی روک تھام کے لیے 2؍جون 2026ء کو ایڈیشنل ضلع کلکٹر اور کمیٹی کے صدر ڈاکٹر رتن دیپ گائیکواڑ کی صدارت میں دودھ ملاوٹ انسدادی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں ضلع میں ملاوٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے ضلعی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی کے ذریعے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ضلع کے مختلف دودھ جمع کرنے کے مراکز، ڈیری پروجیکٹس، فروختی مراکز اور دودھ سے تیار شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کی جانچ کی جائے گی۔ جانچ کے دوران دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات کے نمونے حاصل کرکے ان کے معیار اور خالص پن کی جانچ کی جائے گی۔شہریوں تک ملاوٹ سے پاک اور محفوظ غذائی اشیاء پہنچانے کے مقصد سے یہ مہم شروع کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے