कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: عوامی مقامات پر شراب نوشی کرنے مستی کرنے والے 127؍ شرابیوں پر کارروائی

ناندیڑ:15؍مئی ( اعتبار نیوز) ناندیڑ شہر میں عوامی مقامات پر شراب نوشی کرنے مستی کرنے والے، راستوں پر بیٹھ کر شراب نوشی کرکے غیر اخلاقی برتاؤ کرنے والے افراد کے خلاف خصوصی مہم چلاکر قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے شہر کے پولیس اسٹیشنوں کے انچارج افسران و پولیس انسپکٹر اور لوکل کرائم برانچ کو دی تھی۔ جس کے مطابق 14؍مئی کو مذکورہ خصوصی مہم کے دوران ناندیڑ شہر کے عوامی مقامات، عوامی راستوں ، بار کے سامنے، ہوٹلوں کے سامنے، دیسی شراب کی دُکانوں کے سامنے شراب پینے والوں اور شراب پی کر غیر اخلاقی برتاؤ کرنےو الے 127؍افراد کے خلاف شہر کے پولیس اسٹیشنوں کے عملہ اور لوکل کرائم برانچ کی تین ٹیموں کی جانب سے قانونی کارروائی کی گئی۔ ناندیڑ شہر میں تمام دیسی و غیر ملکی شراب کی فروخت کرنے والے دُکان مالکان کو مطلع کیا گیا ہے کہ اُن کی دُکانوں کے سامنے راستوں پر کسی بھی شخص کو کسی بھی حالت میں شراب نوشی نہ کرنے دیں۔ بصورت دیگر اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے