कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حرمین شریفین کے سربراہ کی کامیاب حج آپریشن کی تکمیل پر تحسین

مکہ مکرمہ:31؍مئی:حرمین شریفین کے انتظامات کے لیے قائم اتھارٹی کے سربراہ غازی الشھرانی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو کامیاب حج آپریشن کے لیے مبارکباد پیش کی ہے۔ الشھرانی نے کہا غیر معمولی حالات کے باوجود حج آپریشنز کی انتہائی کامیابی سے تکمیل ہماری قیادت کی کی اس سلسلے میں توجہ اور ویژن کی آئینہ دار ہے۔انہوں نے مزید کہا ہماری قیادت نے حاجیوں کے لیے سہولتوں اور ان کے تحفظ کے لیے گہری کمٹمنٹ ظاہر کی ہے۔ جس کے نتیجے میں ہر مرحلہ بہترین انداز سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔انہوں نے اس سلسلے میں مختلف مملکتی اداروں کے درمیان مثالی ارتباط کی تعریف کی جو پورے حج سیزن کے دوران موجود رہا۔ اسی ربط و ضبط اور تعاون کی بدولت حج آپریشن کے حوالے سے ہر شعبے میں کارکردگی بہترین رہی۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی دونوں حرمین سمیت ہر جگہ عازمیں حج کو بہترین انتظامات ملے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے