कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قتل کی کوشش کرکے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

پستول ضبط، لوکل کرائم برانچ کی کارروائی

ناندیڑ: 10؍ مئی ( اعتبار نیوز) ناندیڑ شہرمیں جرائم پر قابو پانے کے لیے سنگین جرائم میں ملوث مفرور ملزمین کی تلاش کےلیے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے کو ہدایت دی تھی۔ اس سلسلے میں 10؍ مئی کو ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اعلیٰ افسران کی رہنمائی میں پولیس سب انسپکٹر سائی ناتھ پویڑ و دیگر پولیس ملازمین نے لال واڑی پل کے قریب ایک شخص کو دیسی پستول کے ساتھ جال بچھاکر حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے ملزم کا نام اتیش ولد وشنوسوریہ ونشی ( 23 سال، ساکن لال واڑی بریج کے قریب، شیواجی نگر، ناندیڑ) بتایا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ایک دیسی پستول اور ایک موبائل ( جملہ مالیت 30 ہزار روپئے) ضبط کرلیے۔ مذکورہ ملزم کے خلاف بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 307,326,143,147,149 کے تحت ایف آئی نمبر 272/2023 درج کی گئی تھی، اس کے علاوہ شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 324,504,34 کے تحت ایف آئی نمبر 147/2024 درج کی گئی تھی۔ مذکورہ دونوں معاملات میں ملوث ہونے کے الزام میں نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے و دیگر افسران کی رہنمائی میں لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے، سب انسپکٹر سائی ناتھ پویڑ، پولیس عملدار مادھو کیندرے، گنڈے راؤ کرلے، دیپک پوار، کشن ملے، دیوا چوہان، تاناجی ایلگے، گجانن بین واڑ، موتی رام پوار، جوال سنگھ باؤری، مہہ جبین شیخ نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے