कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پی ایم مودی وارانسی سے 14 مئی کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے

وارانسی، 8 مئی۔وزیر اعظم نریندر مودی 14 مئی کو اتر پردیش کی وارانسی لوک سبھا سیٹ کے لیے تیسری بار پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ اس سے پہلے پی ایم مودی 13 مئی کو اپنے پارلیمانی حلقے میں روڈ شو کریں گے۔ ضلعی حکام کے مطابق روڈ شو شروع کرنے سے پہلے پی ایم مودی لنکا میں بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے مین گیٹ پر مدن موہن مالویہ کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ روڈ شو کاشی وشوناتھ کوریڈور پر ختم ہوگا۔ روڈ شو میں لاکھوں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ بی جے پی لیڈر دلیپ پٹیل نے کہا کہ پی ایم مودی کا پانچ کلومیٹر لمبا روڈ شو آسی، سونار پورہ، جنگم باڑی، گوڈولیا اور بانس پھاٹک سے ہوتا ہوا وشوناتھ کوریڈور پہنچے گا۔ اس دوران پی ایم مودی کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ روڈ شو کو تاریخی بنانے کے لیے کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔ وارانسی وزیر اعظم نریندر مودی کا گڑھ ہے۔ انہوں نے 2014 اور 2019 میں دو بار اس نشست پر کامیابی حاصل کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے