कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’جادو کرسی کا‘‘

ازقلم:صدیقی حنا کوثر توثیق الماس
معلمہ:الہدیٰ اردو پرائمری اسکول، بیڑ

السلام علیکم محترم قارئین، عنوان پڑھ کر آپ کےذہن میں بات آ رہی ہوگی کہ الیکشن کا دور چل رہا ہے اسی مناسبت سے مضمون کا مواد ہوگا ۔ لیکن حضرات ایسا بالکل بھی نہیں ہے ۔ کرسی سیاست کی ہو یا کسی ادارے کے عہدے کی ہو انتظار اور محنت دونوں کرنا ہی پڑتے ہیں ۔ سیاست میں تو کس طرح کسی عہدے کی کرسی حاصل کی جاتی ہے ہم سب بخوبی واقف ہیں ۔ ملازمت کے دوران کسی عہدے کی کرسی حاصل کرنے کے لیے کافی انتظار کرنا پڑتا ہے۔ لیکن جو شخص بھی کرسی پر ہوتا ہے وہ جلد اُس کرسی کو اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتا پھر وہ کسی ادارے کی کرسی ہو یا ملک کے وزیر اعظم کی کرسی ہو۔ پتہ نہیں کرسیوں میں ایسا کیا جادو ہوتا ہے؟ لیکن میں جس کرسی کی بات کر رہی ہوں اس کو حاصل کرنے کے لیے محنت نہیں انتظار کرنا پڑتا ہے اور اس کرسی پر ہر ایک مدت 15 منٹ سے لے کر آدھا گھنٹہ ہی ہوتی ہے ۔ جی ہاں چونک گئے ناں ،سوچ میں بھی پڑگئے۔۔۔تو قارئین وہ کرسی ہے کسی کی شادی میں دعوت کے ٹیبل کی کرسی!!! آج کل تقریباََ لوگوں میں چاہے وہ نو جوان ہی کیوں نہ ہو گھٹنوں میں درد کی شکایت ہے ۔ شاید اس وجہ سے یا بڑھتے فیشن کی وجہ سے آج کل دعوتوں میں زیادہ تر ڈائننگ ٹیبل پر کھانے کا نظم ہو رہا ہے۔ اس بیچ یہ مشاہدہ کرنے میں آیا کہ اگر دستر خوان بچھا کر کھانا کھلایا جائے تو بیک وقت کئی صفیں کھانے سے فارغ ہو جاتی ہیں اور لوگوں کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ یا اگر کسی کو گڑبڑ ہو تو صف میں کسی طرح جگہ بنا کر بیٹھ جاتے ہیں اور فوری کھانے سے فارغ ہو جاتے ہیں۔لیکن اگر دعوت میں ڈائننگ ٹیبل کا نظم ہو تو دعوتیوں کو اپنی باری کا کافی انتظار کرنا پڑتا ہے۔کیونکہ کرسی کوئی بھی ہو وہ اپنا اثر دکھاتی ہی ہے۔ کرسی پر بیٹھ کر دعوت کا مزہ لینے والے دعوتی باقی دعوتیوںکے بارے میں کم سو چتے ہیں اور بڑے ہی آرام سےاپنے دوستوں اور سہیلیوں سے گپے لڑاتے ہوئے دعوت کا مرہ لوٹ رہے ہوتے ہیں ایسے میں باقی کےبے چین دعوتی ان ٹیبلوں کے آس پاس آکر کھڑےہوتے ہیں تاکہ کرسی پر بیٹھے دعوتیوں کو احساس ہو کہ جناب ہم بھی قطار میں ہیں جلد فارغ ہو جائیں۔لیکن کرسی کے جادو کا اثر انھیں جلد اُٹھنے ہی نہیں دیتا ہے۔ یہ تو میرا مشاہدہ ہے شاید آپ نے بھی اس بات پر غور کیا ہوگا ۔ اگر نہیں کیا ہے تو غورکیجئے اور پہلے ہم خود عمل کر یں اور جن کے ساتھ دعوت کی کرسیوں پر بیٹھنے جا رہے ہیں ان سے بھی کہئے کہ زیادہ باتیں نہ کرتے ہوئے کھانے سے جلد فارغ ہو جائیں کیونکہ باقی دعوتی بھی قطار میں ہیں، اللہ ہر دعوتی تو دوسرے کا خیال رکھنے کی توفیق دے اور سب سے پہلے مجھے اور پھر آپ کو عمل کی توفیق دے ۔ (آمین)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے