कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: آشٹی ونائیک نگر میں فائرنگ کی واردات ! 

40 ہزار روپئے کی لوٹ ، علاقہ میں خوف و ہراس

ناندیڑ: 7؍ مئی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر کے آشٹی ونائیک نگر میں اے ٹی ایم سے پیسے نکال کر گھر واپس آتے وقت ایک ریٹائرڈ ملازمین کا تعاقب کرتے ہوئے دو سارقین نے بندوق کی دھاک پر 40 ہزار روپئے لوٹ لیے۔ یہ واردات آج منگل کی دوپہر پیش آئی۔ ریٹائرڈ ملازم پر فائرنگ کرنے کی وجہہ سے وہ ( ملازم) زخمی ہوگئے ، انھیں وشنوپوری کے سرکاری اسپتال میں شریک کیا گیا ہے۔ جائے واردات پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے پہنچ کر معلومات حاصل کی۔ دریں اثناء کئی دنوں کے بریک کے بعد شہر میں ایک بار پھر فائرنگ کی واردات رونما ہونے پر شہریان میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناندیڑ شہر کے آشٹی ونائیک نگر کے ساکن و اسٹیٹ بینک انڈیا کے ریٹائرڈ ملازم رویندر رام راؤ جوشی ( 68 سال) نے منگل کی دوپہر بھاؤسار چوک میں واقع ایک اے ٹی ایم میں سے 40 ہزار روپئے کی رقم نکالی۔ اس موقع پر اُن پر نظر رکھتے ہوئے دو سارقین نے ان کا تعاقب کیا۔ جیسے ہی وہ اپنے گھر کے قریب پہنچے ٹووہیلر پر آئے ہوئے دو سارقین نے اُنہیں روک کر پیسے چھیننے لگے۔ تاہم مذکورہ ملازم کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ایک سارق نے پستول نکال کر اُن پر فائرنگ کردی۔ جس میں ملازم کے ایک ہاتھ اور ایک پاؤں پر گولی لگی۔ جس میں وہ ملازم شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی حالت میں بھی ملازم رویندر رام راؤ جوشی نے ان دو سارقین کو روکنے کی کوشش کی، تاہم سارقین ملازم کے 40 ہزار روپئے اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔ مذکورہ واردت ایک سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہریان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دن دہاڑے پیش آئی اس واردات کے بعد شہریان و تاجرین کی جانب سے اس واقعہ کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ دریں اثناء ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے جائے واردات پر پہنچ کر تفصیلی معلومات حاصل کی اور خاطیوں کو حراست میں لینے کے لیے پولیس افسران کو مناسب ہدایات دیں۔ لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے نے اپنی ٹیم کو متحرک کرتے ہوئے جلد ہی خاطیوں کو حراست میں لینے کا تیقن دیا ہے۔ جبکہ زخمی ملازم رویندر جوشی کو وشنوپوری کے سرکاری اسپتال میں شریک کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری تھی۔ واضح رہے کہ مذکورہ ریٹائرڈ ملازم کے ہاتھ اور پاؤں پر گولی لگنے کے باوجود بھی اُن کی جانب سے سارقین کی مزاحمت کیے جانے کی ہمت دکھانے کی ستائش کی جارہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے