कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا ‘‘ کے عنوان سے مائناریٹی ڈاکٹر اسوسیشن کی جانب سے شاندار عید ملن تقریب کا انعقاد


ناندیڑ 6 مئی(نامہ نگار)عید کی خوشیوں میں اپنے ہم وطن بھائیوں کو شامل کرنے کی غرض سے مائناریٹی ڈاکٹر س اسوسیشن کی جانب سے پچھلے دس سالوں سے ہر سال عید ملن پروگرام منعقد کیا جارہاہے۔حسب سابق اس مرتبہ بھی”مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا“اس عنوان سے یہ پروقار عید ملن تقریب شہر کے پرنس لانس میں منعقد کی گئی۔اس میں مہمان خصوص کی حیثیت سے ڈاکٹر سوشیل راٹھی،آئی ایم اے کے صدر ڈاکٹر کوٹکر،سول سرجن ڈاکٹر بھوسیکر،ناندیڑ سول ہاسپٹل کے سابق ڈین ڈاکٹر واکوڑے کو مدعو کیا گیا تھا۔پروگرام کا آغاز ڈاکٹر شادمانی اویس عباس میڈم کے در س قرآن ہوا۔جس میں انہوں نے سورہ عصر کی تلاوت و ترجمہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے قرآن مجید میں یہ فرمایا کہ زمانے کی قسم انسان بڑے خسارے میں ہے۔سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں۔اور سچائی کی راہ میں آنے والی مشکلات پر صبر کرتے رہے اور ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرتے رہے ہیں صرف وہی لوگ نقصان سے بچے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں انسان کو ہمیشہ نیکی کے کام کرتے رہنا چاہئے کیونکہ زندگی بہت مختصر ہے۔اور اچھے کاموں سے ہی اللہ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے۔اس کے بعد ڈاکٹر صدیق احمد نے مذہبی ہم آہنگی کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے مذہب کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے لیکن ساتھ ہی دوسرے کے مذہبی تعلیمات کا بھی احترام کرنا چاہئے۔تبھی جاکر ہم اس ملک میں بھائی چارے کے ساتھ رہ سکیں گے۔ ملک میں آج کچھ لوگ اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لئے لوگوں پر کسی ایک خاص تہذیب کو تھوپنا چاہتے ہیں جسکی وجہ سے ملک میں بد امنی پھیلنے کا اندیشہ ہے لیکن ایسے ماحول میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے عید ملن جیسے پروگرام لیتے رہنا یہ بھی بہت ضروری ہے۔اس پروگرام کے ذریعے مائناریٹی ڈاکٹر اسوسیشن یہ چاہتی ہے کہ طب کے شعبہ میں کام کرنے والے ہمارے تمام مسلم و غیر مسلم ساتھیوں کو ایک جگہ جمع کیا جائے ان کے خیالات سنے جائے اور انہیں اپنی بھی چند باتیں بتائی جائے تاکہ ہم لوگوں کے درمیان محبت بڑھے اور ایک دوسرے کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں دور ہوسکیں۔ڈاکٹر سوشیل راٹھی نے اپنی تقریر میں کہا کہ میری پرائمری اسکول کی تعلیم سے لیکر میڈیکل کے پوسٹ گریجویشن کی تعلیم تک کئی مسلم طلبہ کے ساتھ دوستی رہی لیکن میں نے اپنی پوری زندگی میں کوئی بھی ناخوش گوار تجربہ نہیں ہوا۔سارے ہی میرے دوست بہت محبت کرنے والے ہمدردی کرنے والے اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے والے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب جب ہمارا شعور پروان چڑھتا ہے تو ہم اس کے بعد اپنے مذہبی تعلیمات کو سمجھنے لگتے ہیں۔اس دوران ہمیں یہ بات بھی سمجھ میں آتی ہے کہ سبھی مذاہب ایک خدا کی عبادت کی تعلیم دیتے ہیں لیکن ان کا انداز مختلف ہے اور طریقہ کار مختلف ہے۔دھرم کے بارے میں میرا یہ ماننا ہے کہ سچائی کی راہ پر چلنا۔تقریب کے دوران مائناریٹی ڈاکٹرس اسوسیشن کی جانب سے طب کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والے دو ڈاکٹروں کو ابن سینا لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے نواہ گیا اس میں پہلا ایوارڈ ناندیڑ کے سینئر ماہر امراض قلب ڈاکٹر وینکٹیش کابدے،اوردوسرا ایوارڈ ڈاکٹر خورشید احمد ایم ڈی چائلڈ اسپیشلسٹ کو دیاگیا۔ان دونوں شخصیات کو اسٹیج پر بلاکر ان کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی، ساتھ ہی انہیں ایک مومنٹو دے کر تہنیت پیش کی گئی۔ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر وینکٹیش کابدے نے اپنے تاثرات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مائناریٹی ڈاکٹر اسوسیشن کی جانب سے منعقد کیا گیا یہ پروگرام قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں بڑی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے اسوسیشن کے ذمہ داران کی جانب سے پیش کی گئی باتوں کی ستائش کی ، خاص طورپر مراٹھی زبان میں جو تقریریں کی گئی ان سے وہ بہت متاثر ہوئے۔اسی طرح ڈاکٹرمحمد خورشیدصاحب نے بھی مائناریٹی ڈاکٹر اسوسیشن کی جانب سے سالانہ عید ملن کی تقریب کے انعقاد پر اسوسیشن کے ذمہ دران کو مبارکباد پیش کی اور ان کی ستائش کی۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر آفرین پٹیل اور ڈاکٹر ریا صدیقی نے کی جبکہ اختتام پر مائناریٹی ڈاکٹر اسوسیشن کے صدر ڈاکٹر رحمن صاحب نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں کثیر تعداد میں ڈاکٹرس نے شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانوں کی بہترین ضیافت کی گئی۔عید ملن تقریب کو کامیاب بنانے میں مائناریٹی ڈاکٹرس اسوسیشن کے تمام ذمہ داران جن میں ڈاکٹر رحمن،ڈاکٹر اویس عباسی،ڈاکٹر آفرین پٹیل،ڈاکٹر ریا صدیقی،ڈاکٹر فاروق گھانچی،ڈاکٹر اسماعیل انعامدار،ڈاکٹر منور صدیقی،ڈاکٹر تنویر،ڈاکٹر ذاکر پٹیل،ڈاکٹر تجمل پٹیل،ڈاکٹر سمیر اور ڈاکٹر رافع درویش کے علاوہ دیگر تمام ارکان و کارکنان نے اہم رول ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے