कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے10 ہزار فلسطینی لاپتہ

غزہ:یکم؍مئی: جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے اندازہ لگایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے لے کر آج تک تباہ شدہ سینکڑوں عمارتوں کے ملبے تلے دس ہزار سے زائد لاپتہ افراد دبے ہوئے ہیں۔امدادی کارکن ان کی لاشیں نکالنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ڈائریکٹوریٹ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ لاپتہ افراد وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ شہدا کے اعدادوشمار میں شامل نہیں ہیں جس کی وجہ ہسپتالوں میں لاشوں کی آمد کو ریکارڈ کرنے میں ناکامی ہے۔ ان شہدا کو شامل کیا جائے تواس طرح شہدا کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی پٹی پر دو سو دنوں سے زائد اسرائیلی جارحیت کے جاری رہنے کے باوجود عملہ ہمارے لوگوں کے تئیں اپنا انسانی فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ اگرچہ اس کے پاس سامان کی شدید قلت ہے اور اسے ملبہ ہٹانے کے لیے درکار بنیادی سامان موجود نہیں ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ جارحیت کے آغاز سے لے کر آج تک ان تک پہنچنے اور انہیں ملبے کے ڈھیروں سے بچانے میں ناکامی کے نتیجے میں ہزاروں شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ اسے رہائشیوں اور رضاکار نوجوانوں کی ٹیموں کی طرف سے بہت سی کالیں موصول ہوئیں، جن میں کئی ماہ قبل تباہ ہونے والے متعدد گھروں اور رہائشی عمارتوں میں شہدا کی لاشوں کو نکالنے کی کوششوں میں انفرادی کوششوں اور اقدامات کی حمایت کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس قومی اور انسانی ذمہ داری کے احساس کی بنیاد پر ان اقدامات کا جواب دینے اور اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کی حمایت کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے