कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جناب عبدالستار صاحب مدرس کی 34 سالہ شعبہ تدریس کی خدمات سے سبکدوشی(Retirement) پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد و تہنیت


از قلم: ذیشان الایمان چوہدری

آج Z. P Central Primary School Wajegao,Ned کے قابل استاد جناب عبدالستّار بن عبدالرزاق صاحب ساکن نئ آبادی کی تدریسی خدمات سے سبکدوشی کے ضمن میں الوداعی تقریب کا اہتمام اسکول کے صدر مدرسB. D Jadhav sir و جملہ اسٹاف کی جانب سے کیا گیا ۔
مہمانان خصوصی
Mr. Venkatesh Chowdhry sir (A. D. E. I)
Mr. Pandit Pawde sir(Kendr pramukh)
کے ہاتھوں گلپوشی و شال پوشی کی گئ ۔اس وقت اسکول کا اسٹاف , طلبا ,ساکنان علاقہ و اراکین فیملی موجود تھے۔
محترم عبد الستّار سر کی خدمات کی مختصر روداد :
24 سال کی عمر میں ہی سر کی تعلیمی خدمات کا سفر شروع ہوگیا تھا۔
1990 ء میں ‘بیت العلوم اردو پرائمری اسکول ،نئی آبادی ناندیڑ میں بطور مددگار معلم تقرری ہوئی ۔جہاں آپ نے 19 سال تک اس فریضہ کو بخوبی انجام دیا(2009 – 1990 ) جس کی بدولت آج سر کے شاگرد کامیاب زندگی گزاررہے ہیں اور وہاں کے نوجوان سر سے بڑی عزت سے پیش آتے ہیں اور بزرگ طبقہ بہت محبت کرتا ہے۔ علاقہ نئی آبادی میں تعلیم کو فروغ دینے میں آپ کا اہم کردار رہا ہے۔
2009 ء میں سرویس میں تبدیلياں ہوئیں اور سر کا تبادلہ تعلقہ ماہور کے Z. P Central Primary School میں ہوگیا جس پر سر نے لبیک کہا اور افراد خاندان کو چھوڑ کر ماہور میں بس گئے جہاں سرنے 10 سال تک انتھک محنت و لگن سے طلبا کو بنیادی تعلیم سے آراستہ کیا جس کے نتیجے آج وہ طلبا کامیابی کی منزلوں پر فائز ہیں۔10 سال کی خدمات کے بعد جب پھر سے تبادلہ ہوا تو سارا اسکول اشکبار ہوا اور بڑی ہی محبتوں کے ساتھ سر کو الوداع کیا۔ (2019-2009)
2019 ءمیں سر کو واجے گاؤں یعنی ناندیڑ شہر سے قریب ہی خدمات کا موقع ملا ۔
Z. P Central Primary School Wajegao,Ned.
یہاں بھی آپ کا کردار قابل ستائش رہا . 2023 میں بیماری کے سبب 1 مہینہ آرام رہا لیکن اس دوران بھی سر کی فکریں اسکول کی جانب مبذول رہی ،اسکول کے دیگر اسٹاف کا تعاون بھی رہا اور جلد ہی سر نے اپنی ذمہ داری کی باگ دوڑ سنبھالی ۔
5 سالہ خدمات کے بعد آج 30 April 2024 کو آپ کی خدمات پایہ تکمیل تک پہنچی۔ (2024-2019)
اللہ ﷻ محترم جناب کی محنت وخدمات کو قبول فرمائے اور مستقبل میں دین کیلئے آپ کی صلاحیتوں کو قبول فرمائے ساتھ ہی نئے سفر میں مدد و کامرانی عطا فرمائے ۔ آمین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے